30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)عمر و نجومی ہے۔
(۴)رمال ہے۔
(۵)سامندرك جانتا،ہاتھ دیکھتا ہے۔
(۶)کوے وغیرہ کی آواز۔
(۷)حشرات الارض کے بدن پر گرنے۔
(۸)کسی پرندے یا وحشی چرندے کے داہنے یا بائیں نکل کرجانے،
(۹)آنکھ یا دیگر اعضاء کے پھڑ کنے سے شگون لیتا ہے۔
(۱۰)پانسہ پھینکتا ہے۔
(۱۱)فال دیکھتا ہے۔
(۱۲)حاضرات سے کسی کو معمول بنا کر اس سے احوال پوچھتا ہے۔
(۱۳)مسمر یزم جانتا ہے۔
(۱۴)جادو کی میز،
(۱۵)روحوں کی تختی سے حال دریافت کرتا ہے۔
(۱۶)قیافہ دان ہے۔
(۱۷)علم زایرجہ سے واقف ہے ان ذرائع سے اسے غیب کا علم یقینی قطعی ملتا ہے،یہ سب بھی کفر ہیں عــــــہ ۔
رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من اتٰی عرافًا اوکاھنًافصدقہ بمایقول فقدکفربما انزل علٰی محمد صلی الله علیہ وسلم رواہ، احمد[1]و الحاکم بسندٍصحیح عن ابی ھریرۃ رضی ا ﷲ تعالٰی عنہ |
جو شخص نجومی اور کاہن کے پاس جائے اوراس کے بیان کو سچا جانے تو اس نے اس کا انکار کیا جو محمدصلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ امام حمد وحاکم نے بسند صحیح حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ |
عــــــہ:یعنی جبکہ ان کی وجہ سے غیب کے علم قطعی یقینی کا ادعا کیا جائے جیسا کہ نفس کلام میں مذکور ہے ۱۲منہ۔
[1] المستدرك علی الصحیحین کتاب الایمان التشدید فی اتیان الکاھن مکتب المطبوعات الاسلامیہ ۱ /۸،مسند احمد بن حنبل مسند ابی ہریرہ المکتب الاسلامی بیروت۲ /۴۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع