30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہیں فرمایا:
|
" لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[1]۔ |
بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے ایمان کے بعد۔ |
حالانکہ اس مکر خبیث کی بنا ء پر جب تك ۹۹ سے زیادہ کفر کی باتیں جمع نہ ہو جاتیں،صرف ایك کلمہ پر حکم کفر صحیح نہ تھا۔ہاں شاید اس کا یہ جواب دیں کہ خدا کی غلطی یا جلد بازی تھی کہ اس نے دائرہ اسلام کو تنگ کردیا،کلمہ گویوں،اہل قبلہ کودھکے دے دے کر،صرف ایك ایك لفظ پر،اسلام سے نکالا اور پھر زبردستی یہ کہ لاتعتذروا عذر بھی نہ کرنے دیا نہ عذر سننے کا قصد کیا۔ افسوس کہ خدا نے پیر نیچر یاندویہ لکچر یا ان کے ہم خیال کسی وسیع الا سلام ر یفار مر سے مشور ہ نہ لیا "اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾"[2]۔ (ارے ظالموں پر خدا کی لعنت۔ت)
رابعًا: اس مکر کاجو اب:تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:
|
" اَفَتُؤْمِنُوۡنَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ وَتَکْفُرُوۡنَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنۡ یَّفْعَلُ ذٰلِکَ مِنۡکُمْ اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ۚ وَیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یُرَدُّوۡنَ اِلٰۤی اَشَدِّ الْعَذَابِ ؕ وَمَا اللہُ بِغٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوۡنَ﴿۸۵﴾ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا بِالۡاٰخِرَۃِ ۫ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْہُمُ الْعَذَابُ وَلَا ہُمْ یُنۡصَرُوۡنَ﴿۸۶﴾٪ "[3]۔ |
توکیا اﷲکے کلام کا کچھ حصہ مانتے ہو اور کچھ حصے سے منکر ہو توجوکوئی تم میں سے ایسا کرے اسکا بدلہ نہیں مگر دنیا کی زندگی میں رسوائی اور قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب کی طرف پلٹے جائیں گے اور اﷲ تمہارے کوتکوں سے غافل نہیں یہی لوگ ہیں جنہوں نے عقبٰی بیچ کردنیا خریدی تو ان پر سے کبھی عذاب ہلکا ہو نہ انکو مدد پہنچے۔ |
کلام الٰہی میں فرض کیجئے اگر ہزار باتیں ہوں تو ان میں سے ہر ایك با ت کا ماننا ایك اسلامی عقیدہ ہے۔اب اگر کوئی شخص ۹۹۹مانے اور صرف ایك نہ مانے تو قرآن عظیم فرمارہا ہے کہ وہ ان ۹۹۹ کے ماننے سے مسلمان نہیں بَلکہ صرف اس ایك کے نہ ماننے سے کافر ہے،دنیا میں اس کی رسوائی ہوگی اور آخرت میں اس پر سخت تر عذاب جو ابدالآ باد تك کبھی موقوف ہونا کیا معنی؟ ایك آن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع