دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

در مختار وغیرھم عمائد کبار علیہم رحمۃ اﷲ العزیز الغفار نے اختیار فرمایا:بید ان تحقیق المسئلۃ فی الفتاوٰی الرضویہ(علاوہ ازیں مسئلہ کی تحقیق فتاوٰی رضویہ میں ہے۔ت)اس لئے کہ عدم قبول تو بہ صرف حاکم اسلام کے یہاں ہے کہ وہ اس معاملہ میں بعد توبہ بھی سزائے موت دے ورنہ اگر توبہ صدق دل سے ہے تو عنداﷲ مقبول ہے،کہیں یہ بدگو،اس مسئلہ کو دستاویز نہ بنالیں کہ آخر توبہ قبول نہیں پھر کیوں تائب ہوں،نہیں نہیں توبہ سے کفر مٹ جائے گا،مسلمان ہوجاؤگے،جہنم ابدی سے نجات پاؤگے،اس قدر پر اجماع ہے۔کمافی رد المحتار وغیرہ (جیسا کہ ردالمحتار وغیرہ میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

اس فرقہ بے دین کا مکر سوم یہ ہے کہ فقہ میں لکھا ہے جس میں ننانوے باتیں کفر کی ہوں اور ایك با ت اسلام کی تو اس کو کافرنہ کہنا چاہیے۔

اولًا:یہ مکر خبیث سب مکروں سے بدتر و ضعیف جس کا حاصل یہ کہ جوشخص دن میں ایك بار اذان دے یا دورکعت نماز پڑھ لے اور ننانوے۹۹ بار بت پوجے،سنکھ پھونکے،گھنٹی بجائے وہ مسلمان ہے کہ اس میں ننانوے باتیں کفرکی ہیں تو ایك اسلام کی بھی ہے۔یہی کافی ہے حالانکہ مومن تو مومن کوئی عاقل اسے مسلمان نہیں کہہ سکتا۔

ثانیًا:اس کی رو سے سوا دہریے کے کہ سرے سے خدا کے وجود ہی کا منکر ہو،تمام کافر،مشرك مجوس،ہنود و نصاری یہود وغیرہم دنیا بھر کے کفار سب کے سب مسلمان ٹھہر جاتے ہیں کہ اور باتوں کے منکر سہی آخر وجود خدا کے تو قائل ہیں۔ایك یہی با ت سب سے بڑھ کراسلام کی بات بَلکہ تمام اسلامی باتوں کی اصل الاصول ہے خصوصًا کفار فلاسفہ و آر یہ و غیرہم کہ بزعم خود توحید کے بھی قائل ہیں اور یہود و نصارٰی تو بڑے بھاری مسلمان ٹھہریں گے کہ توحید کے ساتھ اﷲ تعالٰی کے بہت سے کلاموں اور ہزاروں نبیوں اور قیامت و حشروحساب و ثواب و عذاب و جنت ونار وغیرہ بکثرت اسلامی باتوں کے قائل ہیں۔

ثالثًا: اس کے رد میں قرآن عظیم کی وہ آیتیں کہ اوپر گزریں کافی وافی ہیں جن میں باوصف کلمہ گوئی ونماز خوانی صرف ایك ایك بات پر حکم تکفیر فرمادیا کہیں ارشاد ہوا:

" کَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلٰمِہِمْ" [1]۔

وہ مسلمان ہوکر اس کلمے کے سبب کافر ہوگئے۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/ ۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن