30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرح فقہ اکبر میں ہے:
|
قال فخر الاسلام قدصح عن ابی یوسف انہ قال ناظرت ابا حنیفۃ فی مسئلۃ خلق القرٰان فا تفق رأیی ورأیہ علٰی ان من قال بخلق القرٰان فھو کافروصح ھٰذا القول ایضًاعن محمدرحمہ اﷲتعالٰی [1]۔ |
امام فخر الاسلام رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں امام یوسف رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ سے صحت کے ساتھ ثابت ہے کہ انھوں نے فرمایا میں نے امام اعظم ابو حنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مسئلہ خلق قرآن میں مناظرہ کیا،میری اور ان کی رائے اس پر متفق ہوئی کہ جو قرآن مجید کومخلوق کہے وہ کافر ہے او ریہ قول امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی سے بھی بصحت ثبوت کو پہنچا۔ |
یعنی ہمارے ائمہ ثلاثہ رضی الله تعالٰی عنہم کا اجماع و اتفاق ہے کہ قرآن عظیم کو مخلوق کہنے والاکافرہے۔کیا معتزلہ و کرامیہ و روافض کہ قرآن کو مخلوق کہتے ہیں اس قبلہ کی طرف نماز نہیں پڑھتے،نفس مسئلہ کا جزئیہ لیجئے۔امام مذہب حنفی سید نا امام ابو یوسف رضی الله تعالٰی عنہ ''کتاب الخراج'' میں فرماتے ہیں:
|
ایمارجل مسلم سب رسول اﷲ اوکذ بہ اوعابہ او تنقصہ فقدکفر باﷲ تعالٰی و بانت منہ زوجتہ[2]۔ |
جو شخص مسلمان ہوکر رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دشنام دے یا حضو ر کی طرف جھوٹ کی نسبت کرے یا حضور کوکسی طرح کا عیب لگائے یا کسی وجہ سے حضور کی شان گھٹائے وہ یقینا کافر اور خدا کا منکر ہوگیا اور اس کی جورو اس کے نکاح سے نکل گئی۔ |
دیکھو کیسی صاف تصریح ہے کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی تنقیص شان کرنے سے مسلمان کافر ہوجا تا ہے،اسکی جورو نکاح سے نکل جاتی ہے۔کیا مسلمان اہل قبلہ نہیں ہوتا یا اہل کلمہ نہیں ہوتا مگر محمد رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے ساتھ نہ قبلہ قبول نہ کلمہ مقبول،والعیاذباﷲ رب العالمین۔
ثالثًا:ا صل با ت یہ ہے کہ اصطلاح ائمہ میں اہل قبلہ وہ ہے کہ تمام ضروریات دین پر ایما ن رکھتا ہو،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع