دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

بِکُفْرِہِمْ فَلَا یُؤْمِنُوۡنَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۴۶﴾"[1]۔

اﷲ نے ان پر لعنت کی ہے تو ایمان نہیں لاتے مگر کم۔

کچھ یہودی جب دربار نبوت میں حاضر آتے اور حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے کچھ عرض کرنا چاہتے تویوں کہتے سنئے، آپ سنائے نہ جائیں،جس سے ظاہر تو دعا ہوتی یعنی حضورکوکوئی ناگوار بات نہ سنائے اور دل میں بددعا کا ارادہ کرتے کہ سنائی نہ دے اور جب حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کچھ ارشاد فرماتے اور یہ بات سمجھ لینے کے لئے مہلت چاہتے تو راعنا کہتے جس کا ایك پہلو ئے ظاہر یہ کہ ہماری رعایت فرمائیں اور مراد خفی رکھتے،یعنی رعونت والا،اور بعض زبان دبا کر راعینا کہتے یعنی ہمارا چرواہا۔جب پہلودار با ت دین میں طعنہ ہوئی،تو صریح و صاف کتنا سخت طعنہ ہوگی بَلکہ انصاف کیجئے تو ان باتوں کا صریح بھی ان کلمات کی شناعت کو نہ پہنچتا۔بہرا ہونے کی دعا یا رعونت یا بکریاں چرانے کی طرف نسبت کو ان الفاظ سے کیا نسبت کہ شیطان سے علم میں کمتر یا پاگلوں چوپایوں سے علم میں ہمسراورخداکی نسبت وہ کہ جھوٹا ہے،جھوٹ بولتا ہے جو اسے جھوٹا بتائے مسلمان سنی صالح ہے،والعیا ذ باﷲ رب العالمین۔

ثانیًا:اس وہم شنیع کو مذہب سید نا امام رضی الله تعالٰی عنہ بتانا حضرت اما م پر سخت افترا واتہام جبکہ امام رضی الله تعالٰی عنہ اپنے عقائد کریمہ کی کتاب مطہر فقہ اکبر میں فرماتے ہیں:

صفاتہ تعالٰی فی الازل غیرمحدثۃ ولامخلوقۃفمن قال انھامخلوقۃ اومحدثۃ او وقف فیہا اوشك فیہا فھوکافر باﷲ تعالٰی[2]۔

اﷲ تعالٰی کی صفتیں قدیم ہیں نہ نوپیدا ہیں نہ کسی کی بنائی ہوئی تو جو انہیں مخلوق یا حادث کہے یا اس با ب میں توقف کرے یا شك لائے وہ کافر ہے اور خدا کا منکر۔

نیز امام ہمام رضی ا لله تعالٰی عنہ کتاب الوصیۃ میں فرماتے ہیں:

من قال بان کلام اﷲ تعالٰی مخلوق فھو کافرباﷲ العظیم[3]۔

جو شخص کلام اﷲ کو مخلوق کہے اس نے عظمت والے خدا کے ساتھ کفر کیا۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴ /۴۶

[2] الفقہ الاکبر ملك سراج الدین اینڈ سنز کشمیری بازار لاہور ص۵

[3] کتاب الوصیۃ(وصیت نامہ)فصل تقربان الله تعالٰی علی العرش استوی الخ کشمیری بازار لاہور ص۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن