30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" اِلَّاۤ اَنَّہُمْ کَفَرُوۡا بِاللہِ وَبِرَسُوۡلِہٖ وَلَایَاۡتُوۡنَ الصَّلٰوۃَ اِلَّا وَہُمْ کُسَالٰی وَلَایُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا وَہُمْ کٰرِہُوۡنَ ﴿۵۴﴾"[1]۔ |
مگر اس لئے کہ انہوں نے اﷲ ورسول کے ساتھ کفر کیا اور نماز کونہیں آتے مگر جی ہارے اور خرچ نہیں کرتے مگر برے دل سے۔ |
دیکھو ان کا نماز پڑھنا بیان کیا او ر پھر انہیں کافر فرمایا،کیا وہ قبلہ کونماز نہیں پڑھتے تھے ؟ فقط قبلہ کیسا،قبلہ دل وجاں،کعبہ دین وایمان،سرور عالمیان صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے جانب قبلہ نماز پڑھتے تھے۔اور فرماتاہے:
|
" فَاِنۡ تَابُوۡا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَاِخْوٰنُکُمْ فِی الدِّیۡنِ ؕ وَنُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوۡنَ ﴿۱۱﴾ وَ اِنۡ نَّکَثُوۡۤا اَیۡمٰنَہُمۡ مِّنۡۢ بَعْدِ عَہۡدِہِمْ وَطَعَنُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمْ فَقٰتِلُوۡۤا اَئِمَّۃَ الْکُفْرِ ۙ اِنَّہُمْ لَاۤ اَیۡمٰنَ لَہُمْ لَعَلَّہُمْ یَنۡتَہُوۡنَ ﴿۱۲﴾"[2]۔ |
پھر اگر وہ توبہ کریں او ر نماز برپا رکھیں او ر زکٰوۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم پتے کی باتیں صاف بیان کرتے ہیں علم والوں کیلئے اور اگرقول و قرار کرکے پھر اپنی قسمیں توڑیں اور تمہارے دین پر طعن کریں تو کفر کے پیشواؤں سے لڑو،بے شك ان کی قسمیں کچھ نہیں شاید وہ باز آئیں۔ |
دیکھو نماز،زکٰوۃ والے اگر د ین پر طعنہ کریں تو انہیں کفر کا پیشوا،کافروں کا سر غنہ فرمایا۔کیا خدا اور رسول کی شان میں وہ گستاخیاں دین پر طعنہ نہیں،اس کا بیان بھی سنئے:تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:
|
" مِنَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا یُحَرِّفُوۡنَ الْکَلِمَ عَنۡ مَّوَاضِعِہٖ وَیَقُوۡلُوۡنَ سَمِعْنَا وَعَصَیۡنَا وَاسْمَعْ غَیۡرَ مُسْمَعٍ وَّرٰعِنَا لَـیًّۢا بِاَلْسِنَتِہِمْ وَطَعْنًا فِی الدِّیۡنِ ؕ وَلَوْ اَنَّہُمْ قَالُوۡا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانۡظُرْنَا لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمْ وَاَقْوَمَ ۙ وَلٰکِنۡ لَّعَنَہُمُ اللہُ |
کچھ یہودی بات کو اس کی جگہ سے بدلتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے سنا او ر نہ مانا اور سنئے آپ سنائے نہ جائیں اور راعنا کہتے ہیں زبا ن پھیرکر اوردین میں طعنہ کرنے کو اور اگر وہ کہتے ہم نے سنا اور مانااورسنئے اور مہلت دیجئے تو انکے لئے بہتراور بہت ٹھیك ہوتا لیکن ان کے کفر کے سبب |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع