30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتے ہیں۔رسول اﷲصلی الله تعالٰی علیہ وسلم ایك پیڑ کے سایہ میں تشریف فرما تھے ارشاد فرمایا عنقریب ایك شخص آئے گا تمہیں شیطان کی آنکھوں سے دیکھے گا وہ آئے تو اس سے بات نہ کرنا۔کچھ دیر نہ ہوئی تھی کہ ایك کرنجی آنکھوں والا سامنے سے گزرا،رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اسے بلاکر فرمایا '' تو اور تیرے رفیق کس بات پرمیری شان میں گستاخی کے لفظ بولتے ہیں؟'' وہ گیا اور اپنے رفیقوں کو بلالایا۔سب نے آکر قسمیں کھائیں کہ ہم نے کوئی کلمہ حضورکی شان میں بے ادبی کانہ کہا،اس پر اﷲ وعزجل نے یہ آیت اتاری کہ خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے گستاخی نہ کی اور بے شك ضرور،یہ کفر کا کلمہ بولے اور تیری شان میں بے ادبی کر کے اسلام کے بعد کافر ہوگئے [1]۔دیکھو اﷲ گواہی دیتا ہے کہ نبی کی شان میں بے ادبی کا لفظ، کلمہ کفر ہے اور اس کا کہنے والا اگر چہ لاکھ مسلمانی کا مدعی کروڑبار کا کلمہ گو ہو،کافر ہوجاتا ہے۔اور فرماتاہے۔
|
"وَلَئِنۡ سَاَلْتَہُمْ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَاکُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلْعَبُ ؕ قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾ لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[2]۔ |
اوراگر تم ان سے پوچھو تو بے شك ضرور کہیں گے کہ ہم تو یونہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرمادوکیااﷲاور اسکی آیتوں اور اسکے رسول سے ٹھٹھا کرتے تھے؟ بہانے نہ بناؤتم کافر ہو چکے اپنے ایمان کے بعد۔ |
ابن ابی شیبہ وابن ابی جریرو ابن المنذروابن حاتم الشیخ امام مجاہد تلمیذ خاص سید نا عبداﷲبن عباس رضی الله تعالٰی عنہم سے روایت فرماتے ہیں:
|
انہ قال فی قولہٖ تعالی" وَلَئِنۡ سَاَلْتَہُمْ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَاکُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلْعَبُ ؕ " قال رجل من المنافقین یحد ثنا محمد ان ناقۃ فلان بوادی کذا وکذا وما یدریہ |
یعنی کسی کی اونٹنی گم ہوگئی،اس کی تلاش تھی،رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا او نٹنی فلاں جنگل میں فلاں جگہ ہے اس پر ایك منافق بولا ''محمد(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم) بتاتے ہیں کہ اونٹنی فلاں جگہ ہے،محمد غیب کیا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع