30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کلمہ گوئی کانام تھاتو وہ بے شك حاصل تھی پھر لوگوں کا گھمنڈ کیوں غلط تھا جسے قرآن عظیم رد فرمارہاہے،نیزتمہارا رب عزوجل فرماتاہے:
|
"قَالَتِ الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا ؕ قُلۡ لَّمْ تُؤْمِنُوۡا وَ لٰکِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسْلَمْنَا وَلَمَّا یَدْخُلِ الْاِیۡمٰنُ فِیۡ قُلُوۡبِکُمْ ؕ"[1]۔ |
یہ گنوار کہتے ہیں ہم ایمان لائے۔تم فرمادو ایمان توتم نہ لائے ہاں یوں کہو کہ ہم مطیع الاسلام ہوئے اورایمان ابھی تمہارے دلوں میں کہاں داخل ہوا۔ |
اور فرماتاہے:
|
" اِذَا جَآءَکَ الْمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشْہَدُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُ اللہِ ۘ وَ اللہُ یَعْلَمُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُہٗ ؕ وَ اللہُ یَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَکٰذِبُوۡنَ ۚ﴿۱﴾" [2]۔ |
منافقین جب تمہارے حضور ہوتے ہیں،کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ بے شك حضور یقینًا خدا کے رسول ہیں اور اﷲ خوب جانتاہے کہ بے شك تم ضروراس کے رسول ہو اور اﷲ گواہی دیتا ہے کہ بے شك یہ منافق ضرور جھوٹے ہیں۔ |
دیکھو کیسی لمبی چوڑی کلمہ گوئی،کیسی کیسی تاکیدوں سے مؤکد،کیسی کیسی قسموں سے مؤیدہرگز موجب اسلام نہ ہوئی اور اﷲ واحدقہار نے ان کے جھوٹے کذاب ہونے کی گواہی دی تو من قال لا الہ الا اﷲ دخل الجنۃ کا یہ مطلب گڑھنا صراحۃً قرآن عظیم کا رد کرنا ہے۔ہاں جوکلمہ پڑھتا،اپنے آپ کومسلمان کہتا ہو اسے مسلمان جانیں گے جب تك اس سے کوئی کلمہ،کوئی حرکت،کوئی فعل منافی اسلا م صادرنہ ہو،بعد صدورمنافی ہرگز کلمہ گوئی کام نہ دے گی۔تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:
|
"یَحْلِفُوۡنَ بِاللہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدْ قَالُوۡاکَلِمَۃَ الْکُفْرِ وَکَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلٰمِہِم"[3]۔ |
خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے نبی کی شان میں گستاخی نہ کی اور البتہ،بے شك وہ یہ کفر کا بول،بولے اور مسلمان ہوکر کافر ہوگئے۔ |
ابن جریر و طبرانی و ابوالشیخ وابن مر دویہ عبداﷲبن عباس رضی اﷲتعالٰی عہنما سے روایت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع