30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شیوہ ابلِیس وہ باتیں بناتے ہیں کہ کسی طرح ضروریات دین ماننے کی قید اٹھ جائے اسلام فقط طوطے کی طرح زبان سے کلمہ رٹ لینے کانام رہ جائے،بس کلمہ کا نام لیتا ہوپھر چاہے خدا کو جھوٹا کذاب کہے،چاہے رسو ل کو سڑی سڑی گالیاں دے،اسلام کسی طرح نہ جائے۔
|
" بَلۡ لَّعَنَہُمُ اللہُ بِکُفْرِہِمْ فَقَلِیۡلًا مَّا یُؤْمِنُوۡنَ﴿۸۸﴾"[1]۔ |
بَلکہ اﷲ نے ان پر لعنت فرمادی انکے کفر کے سبب تو ان میں تھوڑے ایمان لاتے ہیں۔(ت) |
یہ مسلمانوں کے دشمن،اسلام کے عدو،عوام کو چھلنے او ر خدا ئے واحد قہا ر کا دین بدلنے کے لئے چند شیطانی مکرپیش کرتے ہیں۔
مکر اول:اسلام نام کلمہ گوئی کا ہے۔حدیث میں فرمایا:
|
من قال لاالہ الااﷲ دخل الجنۃ [2]۔ |
جس نے لاالٰہ الا اﷲ کہہ لیا جنت میں جائے گا۔ |
پھرکسی قول یا فعل کی وجہ سے کافر کیسے ہوسکتا ہے؟۔مسلمانو ! ذرا ہوشیار خبردار،اس مکر ملعون کا حاصل یہ ہے کہ زبان سے لاالہ الا اﷲ کہہ لینا گویا خدا کا بیٹا بن جانا ہے،آدمی کا بیٹا اگر اسے گالیاں دے،جوتیاں مارے،کچھ کرے اس کے بیٹے ہونے سے نہیں نکل سکتا،یونہی جس نے لاالہ الا اﷲ کہہ لیا اب وہ چاہے خدا کو جھوٹا کذاب کہے،چاہے رسول کوسڑی سڑی گالیاں دے،اس کا اسلام نہیں بدل سکتا۔اس مکر کا جواب اسی آیت کریمہ " الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾ اَحَسِبَ النَّاسُ" [3] میں گزرا،کیا لوگ اس گھمنڈ میں ہیں کہ نرے ادعائے اسلام پر چھوڑدیئے جائیں گے اور امتحان نہ ہوگا۔اسلام عــــــہ اگر فقط
عــــــہ:حضرت شیخ مجدد الف ثانی مکتوبات میں فرماتے ہیں:
|
مجرد تفوہ بکلمہ شہادت دراسلام کافی نیست تصدیق جمیع ماعلم بالضرورۃ مجیئہ من الدین باید وتبری از کفرو کافر نیز باید تا اسلام صورت بندد[4] ۱۲ |
محض زبانی کلمہ شہادت کہنا اسلام میں کافی نہیں بَلکہ ان تمام امور کی تصدیق ضروری ہے جن کا ضروریات دین سے ہونا بداہتًا معلوم ہے۔کفر اورکافر سے براء ت بھی لازمی ہے تاکہ اسلام کی صحیح صورت تشکیل پائے(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع