30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مانوتو تمہاری خیر ہے نہ مانو تو اﷲکو تمہاری کچھ پرواہ نہیں جہاں وہ میرے دشمن ہوئے انکے ساتھ تم بھی سہی،میں تمام جہان سے غنی ہوں اور تمام خوبیوں سے موصوف،جل و علاو تبارك وتعالٰی۔یہ قرآن حکیم کے احکام تھے اﷲ تعالٰی جس سے بھلائی چاہے گا ان پر عمل کی توفیق دے گا مگر یہاں دو فرقے ہیں جن کو ان احکام میں عذر پیش آتے ہیں:
فرقہ اول:بے علم نادان،ان کے عذر دو قسم کے ہیں۔
عذراول:فلاں تو ہمارا استاد یا بزرگ یا دوست ہے،اس کا جواب تو قرآن عظیم کی متعدد آیات سے سن چکے کہ رب عزوجل نے بار بار بتاکرصراحۃً فرمادیا کہ غضب الٰہی سے بچناچاہتے ہو تو اس باب میں اپنے باپ کی بھی رعایت نہ کرو۔
عذر دوم:صاحب یہ بدگو لوگ بھی تو مولوی ہیں،بھلا مولویوں کو کیوں کرکافریا برا مانیں،اس کا جواب تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:
|
" اَفَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ وَ اَضَلَّہُ اللہُ عَلٰی عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰی سَمْعِہٖ وَ قَلْبِہٖ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً ؕ فَمَنۡ یَّہۡدِیۡہِ مِنۡۢ بَعْدِ اللہِ ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۲۳﴾"[1]۔ |
بھلا دیکھو تو جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدابنا لیا اور اﷲ نے علم ہوتے ساتے ا سے گمراہ کیا اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی اور اس کی آنکھوں پر پٹی چڑھادی تو کون اسے راہ پر لائے اﷲ کے بعد توکیا تم دھیان نہیں کرتے۔ |
اور فرماتا ہے:
|
"مَثَلُ الَّذِیۡنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىۃَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوۡہَا کَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا ؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللہِ ؕ وَ اللہُ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵﴾ "[2]۔ |
وہ جن پر تو ریت کا بوجھ ر کھا گیا پھر انہوں نے اسے نہ اٹھایا ان کا حال اس گدھے کاساہے جس پر کتابیں لدی ہوں،کیا بری مثال ہے ان کی جنہوں نے خدا کی آیتیں جھٹلائیں اور اﷲ ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا''۔ |
اور فرماتاہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع