30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اﷲ واحدقہار و محمد رسول اﷲصلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی عزت و عظمت پر ایمان کودوسرے پلے میں،اگر مسلمان ہو تو ماں باپ کی عزت کو اﷲ و رسو ل صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی عزت سے کچھ نسبت نہ مانوگے،ماں باپ کی محبت و حمایت کو اﷲ و رسول کی محبت و خدمت کے آگے ناچیز جانو گے۔تو واجب واجب واجب،لاکھ لاکھ واجب سے بڑھ کر واجب کہ ان بدگو سے وہ نفرت و دوری و غیظ وجدائی ہو کہ ماں باپ کے دشنام دہندہ کے ساتھ اس کا ہزار واں حصہ نہ ہو۔یہ ہیں وہ لوگ جن کیلئے ان سات نعمتوں کی بشارت ہے۔مسلمانو! تمہارا یہ ذلیل خیر خواہ امید کرتا ہے۔کہ اﷲ واحدقہار کی ان آیات اور اس بیان شافی واضح البینا ت کے بعد اس بارے میں آپ سے زیادہ عرض کی حاجت نہ ہوتمہارے ایمان خود ہی ان بدگویوں سے وہی پاك مبارك الفاظ بول اٹھیں گے جو تمہارے رب نے قرآن عظیم میں تمہارے سکھانے کو قوم ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم سے نقل فرمائے۔ تمہارا رب عزوجل فرماتا ہے:
|
" قَدْ کَانَتْ لَکُمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ فِیۡۤ اِبْرٰہِیۡمَ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗ ۚ اِذْ قَالُوۡا لِقَوْمِہِمْ اِنَّا بُرَءٰٓ ؤُا مِنۡکُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ ۫ کَفَرْنَا بِکُمْ وَ بَدَا بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکُمُ الْعَدٰوَۃُ وَ الْبَغْضَآءُ اَبَدًا حَتّٰی تُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَحْدَہٗۤ (الی قولہ تعالٰی) لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیۡہِمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرْجُوا اللہَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیۡدُ ٪﴿۶﴾"[1]۔
|
بے شك تمہارے لئے ابراہیم اور اس کے ساتھ والے مسلمانوں میں اچھی ریس ہے جب وہ اپنی قوم سے بولے بے شك ہم تم سے بیزار ہیں اور ان سب سے جن کو اﷲکے سوا پوجتے ہو۔ہم تمہارے منکر ہو ئے اورہم میں اور تم میں دشمنی اور عداوت ہمیشہ کو ظاہر ہوگئی جب تك تم ایك اﷲ پر ایمان نہ لاؤ۔بے شك ضروران میں تمہارے لیے عمدہ ریس تھی۔ اس کیلئے جو اﷲ او ر قیامت کے دن کی امید رکھتا ہو اور جو منہ پھیرے تو بے شك اﷲ ہی بے پرواہ سراہا گیا ہے۔ |
یعنی وہ جوتم سے یہ فرمارہاہے کہ جس طرح میرے خلیل اور ان کے ساتھ والوں نے کیا کہ میرے لئے اپنی قوم کے صاف دشمن ہوگئے او ر تنکا توڑ کر ان سے جدائی کرلی اور کہہ دیا کہ ہم سے تمہارا کچھ علاقہ نہیں،ہم تم سے قطعی بیزار ہیں،تمہیں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے یہ تمہارے بھلے کو تم سے فرمار ہاہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع