30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انصاف و ایمان سے کہو،کیا جس نے کہاکہ شیطان کویہ وسعت،نص سے ثابت ہوئی،فخرعالم کی وسعت علم کی کونسی نص قطعی ہے[1]۔اس نے محمد رسول اﷲ کی شان میں گستاخی نہ کی ؟ کیا اس نے ابلِیس لعین کے علم کو رسول اﷲ صلی الله علیہ وسلم کے علم اقدس پر نہ بڑھایا ؟کیاوہ رسول اﷲصلی الله علیہ وسلم کی وسعت علم سے کافر ہو کر شیطان کی وسعت علم پر ایمان نہ لایا؟
مسلمانو! خود اس بد گو سے اتنا ہی کہہ دیکھو کہ او علم میں شیطان کے ہمسردیکھو! تو وہ برا مانتا ہے یا نہیں حالانکہ اسے تو علم میں شیطان سے کم بھی نہ کہا بَلکہ شیطان کے برابر ہی بتایا،پھر کم کہنا کیا توہین نہ ہوگی ؟ اور اگر وہ اپنی بات پالنے کو اس پر ناگواری ظاہر نہ کرے اگر چہ دل میں قطعًا ناگوار مانے گا،تو اسے چھوڑیئے اور کسی معظم سے کہہ دیجئے اور پورا ہی امتحان مقصود ہوتوکیا کچہری میں جاکر آپ کسی حاکم کو ان ہی لفظوں سے تعبیر کر سکتے ہیں؟دیکھئے ! ابھی ابھی کھلا جاتا ہے کہ توہین ہوئی اور بے شك ہوئی پھرکیا رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کرنا کفر نہیں؟ ضرور ہے اور بالیقین ہے۔کیا جس نے شیطان کی وسعت علم کو نص سے ثابت مان کرحضور اقدس کے لئے وسعت علم ماننے والے کوکہا'' تمام نصوص کو رد کرکے ایك شرك ثابت کرتا ہے''[2]۔او ر کہا'' شرك نہیں تو کونسا ایمان کا حصہ ہے''[3]۔اس نے ابلِیس لعین کو خدا کا شریك مانا یانہیں ؟ ضرور مانا،کہ جوبا ت مخلوق میں ایك کے لئے ثابت کرنا شرك ہوگی،وہ جس کسی کے لئے ثابت کی جائے،قطعًا شرك ہی رہے گی کہ خدا کا شریك کوئی نہیں ہوسکتا،جب رسول اﷲ صلی الله علیہ وسلم کے لئے یہ وسعت علم ماننی شرك ٹھہرائی،جس میں کوئی حصہ ایمان کا نہیں توضرور اتنی وسعت خدا کی وہ خاص صفت ہوئی جس کو خدائی لازم ہے جب تو نبی کے لئے اس کا ماننے والا کا فر مشرك ہوا اور اس نے وہی وسعت،وہی صفت خود اپنے منہ،ابلِیس کے لئے ثابت مانی تو صاف صاف شیطان کو خدا کا شریك ٹھہرایا۔
مسلمانو !کیا یہ اﷲاور اس کے رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دونوں کی توہین نہ ہوئی ؟ ضرور ہوئی،اﷲ کی توہین توظاہر ہے کہ اس کا شریك بنایا اور وہ بھی کسے؟ ابلِیس لعین کو اور رسول اﷲ صلی الله علیہ وسلم کی توہین یوں،کہ ابلِیس کا مرتبہ اتنا بڑھا دیا، کہ وہ تو خدا کی خاص صفت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع