30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بالکل تصفیہ فرمادیا کہ جوان سے دوستی رکھے وہ بھی ان میں سے ہے،ان ہی کی طرح کافر ہے،ان کے ساتھ ایك رسی میں باندھا جائے گا اور وہ کوڑا بھی یادرکھیے کہ'' تم چھپ چھپ کر ان سے میل رکھتے ہو اور میں تمہارے چھپے اور ظاہر سب کوجانتا ہوں ''۔اب وہ رسی بھی سن لیجئے جس میں رسول اﷲ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے باندھے جائیں گے۔
تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:
|
" وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾"[1]۔ |
جو رسول اﷲکو ایذاء دیتے ہیں ان کیلئے دردناك عذاب ہے۔ |
اور فرماتا ہے:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾"[2]۔ |
بے شك جواﷲ و رسول کو ایذاء دیتے ہیں ان پر اﷲ کی لعنت ہے دنیا و آخرت میں،اور اﷲ نے ان کیلئے ذلت کا عذاب تیارکر رکھا ہے۔ |
اﷲ عزوجل ایذاء سے پاك ہے اسے کون ایذاء دے سکتاہے۔مگر حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو اپنی ایذاء فرمایا۔ان آیتوں سے اس شخص پر جو رسول اﷲ کے بدگویوں سے محبت کا برتاؤ کرے،سات کوڑے ثابت ہوئے۔:
(۱)وہ ظالم ہے۔
(۲)گمراہ ہے۔
(۳)کافر ہے۔
(۴)اس کے لئے دردناك عذاب ہے۔
(۵)وہ آخرت میں ذلیل و خوارہوگا۔
(۶)اس نے اﷲ واحد قہار کوایذاء دی۔
(۷)اس پر دونوں جہان میں خدا کی لعنت ہے۔والعیاذباﷲتعالٰی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع