دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

سزاؤں کے ڈرسے،راہ پائیں۔وہ عذاب بھی سن لیجئے:

تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:

" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَاتَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَکُمْ وَ اِخْوٰنَکُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَی الۡاِیۡمٰنِ ؕ وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۳"[1]۔

اے ایمان والو! اپنے باپ،اپنے بھائیوں کودوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں اور تم میں جوکوئی ان سے رفاقت پسند کرے وہی لوگ ستمگار ہیں۔

اور فرماتاہے کہ:

" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمْ

تُسِرُّوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالْمَوَدَّۃِ ٭ۖ وَ اَنَا اَعْلَمُ بِمَاۤ اَخْفَیۡتُمْ وَمَاۤ اَعْلَنۡتُمْ ؕ وَ مَنۡ یَّفْعَلْہُ مِنۡکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱﴾ لَنۡ تَنۡفَعَکُمْ اَرْحَامُکُمْ وَلَاۤ اَوْلٰدُکُمْ ۚۛ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ۚۛ یَفْصِلُ بَیۡنَکُمْ ؕ وَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۳"[2]۔

اے ایمان والو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔تم چھپ کران سے دوستی کرتے ہواور میں خوب جانتا ہوں جوتم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہو اور تم میں جو ایسا کرے گا وہ ضرور سیدھی راہ سے بہکا۔تمہارے رشتے اورتمہارے بچے تمہیں کچھ نفع نہ دیں گے۔قیامت کے دن۔الله تم میں اور تمہارے پیاروں میں جدائی ڈال دیگا کہ تم میں ایک، دوسرے کے کچھ کام نہ آسکے گا اور اﷲ تمہارے اعمال کو دیکھ رہاہے۔

اور فرماتاہے:

" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۱"[3]۔

تم میں جو ا ن سے دوستی کریگا توبےشك وہ انہیں میں سے ہے۔بے شك اﷲہدایت نہیں کرتا ظالموں کو۔

پہلی د و آیتوں میں تو ان سے دوستی کرنے والوں کوظالم و گمراہ ہی فرمایا تھا،اس آیت کریمہ نے


 

 



[1] القرآن الکریم ۹ /۲۳

[2] القرآن الکریم ۶۰ /۱تا۳

[3] القرآن الکریم ۵ /۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن