30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الگ ہوجاؤ،دودھ سے مکھی کی طرح نکال کر پھینك دو،ان کی صورت،ان کے نام سے نفرت کھاؤ پھرنہ تم اپنے رشتے، علاقے، دوستی،الفت کا پاس کرو نہ اس کی مولویت،مشیخیت،بزرگی،فضیلت،کو خطرے میں لاؤ آخر یہ جو کچھ تھا،محمد رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی غلامی کی بنا ء پر تھا جب یہ شخص ان ہی کی شان میں گستاخ ہوا پھرہمیں اس سے کیا علاقہ رہا ؟ اس کے جبے عمامے پر کیا جائیں،کیا بہتیرے یہودی جبے،نہیں پہنتے؟کیا عمامے نہیں باندھتے ؟ اس کے نام و علم و ظاہری فضل کولے کر کیا کریں؟ کیا بہتیر ے پادری،بکثرت فلسفی بڑے بڑے علوم وفنون نہیں جانتے اوراگر یہ نہیں بَلکہ محمد رسول اﷲ صلی الله علیہ وسلم کے مقابل تم نے اس کی بات بنانی چاہی اس نے حضور سے گستاخی کی اور تم نے اس سے دوستی نباہی یا اسے ہربرے سے بدتر برانہ جانا یااسے براکہنے پر برامانایا اسی قد ر کہ تم نے اس امر میں بے پروائی منائی یا تمہارے دل میں اس کی طرف سے سخت نفرت نہ آئی،تو ﷲ اب تم ہی انصاف کرلو کہ تم ایمان کے امتحان میں کہاں پاس ہوئے،قرآن و حدیث نے جس پر حصول ایمان کا مدار رکھا تھا اس سے کتنے دورنکل گئے۔مسلمانو!کیا جس کے دل میں محمد رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم ہوگی وہ ان کے بدگو وقعت کرسکے گا اگر چہ اس کا پیر یا استادیا پدرہی کیوں نہ ہو،کیا جسے محمد رسول اﷲصلی الله تعالٰی علیہ وسلم تمام جہان سے زیادہ پیارے ہوں وہ ان کے گستاخ سے فورًاسخت شدید نفرت نہ کرے گااگر چہ اسکا دوست یابرادر یا پسر ہی کیوں نہ ہو،ﷲ اپنے حال پر رحم کرو اپنے رب کی بات سنو،دیکھو وہ کیوں کر تمہیں اپنی رحمت کی طرف بلاتا ہے،دیکھو رب عزوجل فرماتاہے:
|
" لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُمْ اَوْ اِخْوٰنَہُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الْاِیۡمٰنَ وَ اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنْہُ ؕ وَ یُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوۡا عَنْہُ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزْبُ اللہِ ؕ اَلَاۤ |
تو نہ پائے گا انہیں جو ایمان لاتے ہیں اﷲ اورقیامت پر کہ ان کے دل میں ان کی محبت آنے پائے جنہوں نے خدااو ر رسول سے مخالفت کی،چاہے وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یاعزیزہی کیوں نہ ہوں۔یہ ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں اﷲ نے ایمان نقش کردیا اور اپنی طرف کی روح سے ان کی مددفرمائی اور انہیں باغوں میں لے جائے گا،جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ رہیں گے ان میں اﷲ ان سے راضی اور وہ اﷲ سے راضی،یہی لوگ اﷲ والے ہیں۔سنتا ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع