دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

یہ حدیث بخاری وصحیح مسلم میں انس بن مالك انصاری رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے۔اس نے تو یہ بات صاف فرمادی کہ جو حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے زیادہ کسی کوعزیز رکھے،ہرگزمسلمان نہیں۔

مسلمانوکہو! محمد،رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو تمام جہانوں سے زیادہ محبوب رکھنا مدارایمان و مدارنجات ہوایانہیں؟ کہو ہوا اور ضرورہوا۔یہاں تك توسارے کلمہ گو خوشی خوشی قبول کرلیں گے کہ ہاں ہمارے دل میں محمد رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی عظیم عظمت ہے۔ہاں ہاں ماں باپ اولاد سارے جہان سے زیادہ ہمیں حضو ر کی محبت ہے۔بھائیو!خدا ایسا ہی کرے،مگرذرا کان لگا کر اپنے رب کا ارشادسنو۔تمہارا رب عزوجل فرماتا ہے:

" الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾ اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ یُّتْرَکُوۡۤا اَنۡ یَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَہُمْ لَا یُفْتَنُوۡنَ ﴿۲"[1]۔

کیا لوگ اس گھمنڈ میں ہیں،کہ اتناکہہ لینے پر چھوڑدیئے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور ان کی آزمائش نہ ہوگی۔

یہ آیت مسلمانوں کو ہوشیار کررہی ہے کہ دیکھوکلمہ گوئی اور زبانی ادعائے مسلمانی پرتمہارا چھٹکارا نہ ہوگا۔ہاں ہاں سنتے ہو!آزمائے جاؤگے،آزمائش میں پورے نکلے تو مسلمان ٹھہروگے۔ہر شے کی آزمائش میں یہی دیکھاجاتاہے کہ جو باتیں اس کے حقیقی و واقعی ہونے کو درکار ہیں،وہ ا س میں ہیں یانہیں ؟ ا بھی قرآن و حدیث ارشاد فرماچکے کہ ایمان کے حقیقی و واقعی ہونے کودوباتیں ضرورہیں۔

(۱)محمدرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم

(۲)اور محمد رسول اﷲ کی محبت کو تمام جہان پر تقدیم

 تو اس کی آزمائش کا یہ صریح طریقہ ہے کہ تم کو جن لوگوں سے کیسی ہی تعظیم،کتنی ہی عقیدت،کتنی ہی دوستی،کیسی ہی محبت کا علاقہ ہو۔جیسے تمہارے باپ،تمہارے استاد،تمہارے پیر،تمہارے بھائی،تمہارے احباب،تمہارے اصحاب،تمہارے مولوی، تمہارے حافظ،تمہارے مفتی،تمہارے واعظ وغیر ہ وغیرہ کسے باشد،جب وہ محمدرسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کریں اصلًا تمہارے قلب میں ان کی عظمت ان کی محبت کا نام ونشان نہ ر ہے فورًا ان سے


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۹ /۱ و۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن