30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایسوں ہی کو فرماتا ہے:
|
" عَامِلَۃٌ نَّاصِبَۃٌ ۙ﴿۳﴾ تَصْلٰی نَارًا حَامِیَۃً ۙ﴿۴﴾"[1]۔ |
عمل کریں،مشقتیں بھریں اوربدلہ کیاہوگا؟یہ کہ بھڑکتی آگ میں پیٹھیں گے۔والعیاذ باﷲ تعالٰی۔ |
مسلمانو!کہو محمد رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم،مدار ایمان و مدارنجات ومدارقبول اعمال ہوئی یا نہیں ؟۔کہو ہوئے اور ضرورہوئے!تمہارارب عزوجل فرماتا ہے:
|
" قُلْ اِنۡ کَانَ اٰبَآؤُکُمْ وَاَبْنَآؤُکُمْ وَ اِخْوٰنُکُمْ وَاَزْوٰجُکُمْ وَعَشِیۡرَتُکُمْ وَ اَمْوٰلُۨ اقْتَرَفْتُمُوۡہَا وَتِجٰرَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَمَسٰکِنُ تَرْضَوْنَہَاۤ اَحَبَّ اِلَیۡکُمۡ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ وَجِہَادٍ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ فَتَرَبَّصُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللہُ بِاَمْرِہٖ ؕ وَاللہُ لَایَہۡدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیۡنَ ﴿۲۴﴾٪ "[2] |
اے نبی تم فرمادو،کہ اے لوگو! اگرتمہارے باپ،تمہارے بیٹے،تمھارے بھائی،تمہاری بیبیاں،تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال او ر وہ سوداگری جس کے نقصان کا تمہیں اندیشہ ہے اور تمھارے پسند کے مکان،ان میں کوئی چیزبھی اگر تم کو اﷲ اور اﷲ کے رسول اور اسکی راہ میں کوشش کرنے سے زیادہ محبوب ہے،تو انتظار رکھویہاں تك کہ اﷲ اپناعذاب اتارے اور اﷲ بے حکموں کو راہ نہیں دیتا۔ |
اس آیت سے معلوم ہوا کہ جسے دنیا جہان میں کوئی معزز،کوئی عزیزکوئی مال،کوئی چیز،اﷲ و رسول سے زیادہ محبوب ہو،وہ بارگاہ الٰہی سے مردود ہے،اﷲ اسے اپنی طرف راہ نہ دے گا،اسے عذاب الٰہی کے انتظار میں رہنا چاہیے والعیاذ باﷲ تعالٰی۔
تمہارے پیارے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
"لایؤمن احدکم حتٰی اکون احب الیہ من والدہٖ و ولدہٖ والناس اجمعین"[3]۔ |
تم میں کوئی مسلمان نہ ہوگا جب تك میں اسے اس کے ماں باپ،اولاد اور سب آدمیوں سے زیادہ پیارانہ ہوجاؤں''۔ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع