30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تمھیدِ ایمان بآیاتِ قرآن ۱۲۲۶ھ
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
|
الحمد ﷲ رب العٰلمین والصلٰوۃ والسلام علٰی سید المرسلین خاتم النبیین محمد واٰلہٖ واصحٰبہٖ اجمعین الٰی یوم الدین بالتبجیل وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل۔ |
تمام تعریفیں الله رب العالمین کے لیے ہیں اور عظمت کے ساتھ تاقیامت درود وسلام ہو سید المرسلین وخاتم النبیین پر اورآپ کی آل اورتمام اصحاب پر۔ہمارے لئے الله تعالٰی کافی ہے۔کیا ہی اچھا کارساز ہے۔(ت) |
مسلمان بھائیوں سے عاجزانہ دست بستہ عرض
پیارے بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔اﷲتعالٰی آپ سب حضرات کو اور آپ کے صدقے میں اس ناچیز،کثیر السیئآت کو دین حق پر قائم رکھے اور اپنے حبیب محمدرسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی سچی محبت،دل میں عظمت دے اور اسی پر ہم سب کا خاتمہ کرے۔اٰ مین یا ارحم الر ا حمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع