دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی پیغمبری کی گواہی دی،اے شخص اس کی تصدیق کر کہ یہ مصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے اعزاز کے واسطے ہے اوراس باب میں حدیث وارد ہوئی جو اسے ضعیف بتائے وہ آپ ہی ضعیف اورعلم حقیقت سے خالی ہے۔''

یہ اشعار سنا کر ان عالم سے فرمایا:اے شیخ !انہیں لے اورنہ رات کو جاگ نہ اپنی جان کو فکر میں ڈال کہ تجھے چراغ جلادے،ہاں جہاں جارہا ہے وہاں نہ جا کہ لقمہ حرام کھانے میں نہ آئے۔

ان کے اس فرمانے سے وہ عالم بیخودہوکر رہ گئے،پھر انہیں تلاش کیا پتا نہ پایا اوردکانداروں سے پوچھا،کسی نے نہ پہچانا،سب بازار والے بولے:یہاں تو کوئی شخص بیٹھتا ہی نہیں۔وہ عالم اس ربانی ہادی،غیب کی ہدایت سن کر مکان کو واپس آئے،لشکری کے یہاں تشریف نہ لے گئے۔[1]انتہٰی۔

اے شخص! یہ عالم بہ برکت علم،نظر عنایت سے ملحوظ تھے کہ غیب سے کسی ولی کو بھیج کر ہدایت فرمادی خوف کر کہ تو اس ورطہ میں پڑ کر معاذالله کہیں مصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا باعث ایذاء نہ ہو جس کا نتیجہ معاذالله بڑی آگ دیکھنا ہو۔الله عزوجل ظاہر و باطن میں مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی سچی محبت سچا ادب روزی فرمائے اوراسباب مقت(ناراضگی)وحجاب وبیزاری وعتاب سے بچائے آمین آمین آمین!

یا ارحم الراحمین ارحم فاقتنا یا ارحم الراحمین ارحم ضعفنا تبراْنا من حولنا الباطل وقوتنا العاطلۃ والتجانا الی حولك العظیم وطولك القدیم وشھدنا بان لاحول ولاقوۃ الا بالله العلی العظیم واٰخردعوٰنا ان الحمدلله رب العٰلمین وصلی الله تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰنا محمد

اے بہترین رحم فرمانے والے ! ہمارے فاقہ اورضعف پر رحم فرما،ہم اپنی باطل طاقت اوربیکاری قوت سے براء ت کرتے ہیں اورتیری عظیم طاقت اورقدیم قوت کی پناہ چاہتے ہیں اوراس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ عزت وعظمت والے خدا کے سوا نہ تو گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اورنہ ہی نیکی کرنے کی،اورہماری گفتگو کا خاتمہ اس پر ہے کہ تمام تعریفیں الله تعالٰی کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔اورالله تعالٰی درود نازل فرمائے ہمارے آقا

 


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب النکاح باب نکاح الکافر المکتبۃ العربیہ کوئٹہ ۲ /۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن