30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اترا جو میں نے خواب دیکھا ہے تو تُو سارے جہان کی طر ف پیغمبر بنایاجائے گا جو تیرے نکو کار باپ ابراہیم کا دین ہے،میں الله کی قسم دے کر تجھے بتوں سے منع کرتی ہوں کہ قوموں کے ساتھ ان کی دوستی نہ کرنا۔''
حضرت خاتون آمنہ رضی الله تعالٰی عنہا کی اس پاك وصیت میں جو فراقِ دنیا کے وقت اپنے ابن کریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم کو کی بحمدالله توحید وردشرك توآفتاب کی طرح روشن ہے اور اس کے ساتھ دین اسلام ملت پاك ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم کا بھی پورا اقرار،اورایمان کامل کسے کہتے ہیں،پھر اس سے بالاتر حضور پرنور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی رسالت کا بھی اعتراف موجود اور وہ بھی بیان بعث عامہ کے ساتھ،ولله الحمد۔
|
اقول:وکلمۃ ان ان کانت للشك فھو غایۃ المنتھٰی اذ ذاك ولا تکلیف فوقہ والا فقد علم مجیئہا ایضا للتحقیق لیکون کالدلیل علی ثبوت الجزاء وتحققہ کقولہ صلی ا لله تعالٰی علیہ وسلم لام المؤمنین رضی الله تعالٰی عنہا رأیتك فی المنام ثلٰث لیال یجیء بك الملك فی سرقۃ من حریری فقال لی ھذہ امرأتك فکشفت عن وجھك الثوب فاذا ھی انت فقلت ان یکن ھذا من عندالله یمضہ۔رواہ الشیخان [1]عنہا رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
اقول:(میں کہتاہوں)کلمہ ان اگر شك کےلئے ہے تو وہ غایت منتہٰی ہے اوراس سے اوپر کوئی تکلیف نہیں،ورنہ اس کا تحقیق کیلئے آنا بھی معلوم ہے تاکہ یہ جزاء کے ثبوت وتحقیق پردلیل کی طرح ہوجائے،جیسا کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا سے فرمانا کہ میں نے تجھے تین راتیں دیکھا فرشتہ(جبرائیل علیہ السلام)تجھے ایك ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر لایا اور مجھے کہا یہ آپ کی بیوی ہے۔میں نے تیرے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو وہ تو تھی۔میں نے کہا اگر یہ الله تعالٰی کی طرف سے ہے تو وہ ضروراس کو جاری فرمائے گا۔اس کو شیخین نے ام المومنین سے روایت کیاہے۔(ت) |
اس کے بعدفرمایا:
[1] صحیح البخاری کتاب النکاح باب النظر الی المرأۃ قبل التزویج قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۶۸،صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابۃ باب فضائل عائشہ رضی الله عنہا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۸۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع