دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

صلے میں بَلکہ اپنے خاص فضل کے صدقے میں اس عاجز بے چارہ،بیکس،بے یار کا ایمان حفظ فرماکر دارین میں عذاب وعقاب سے بچائیں۔ ع

برکریماں کارہادشوار نیست

(کریموں پربڑے بڑے کام دشوار نہیں ہوتے۔ت)

پھر یہ بھی ان اکابر کا ذکر ہے جن کی تصریحات،خاص اس مسئلہ جزئیہ میں موجود،ورنہ بنظر کلیت نگاہ کیجئے تو امام حجۃ الاسلام محمد محمد محمد غزالی وامام الحرمین وامام ابن السمعانی وامام کیا ہر اسی وامام اجل قاضی ابوبکر باقلانی حتی کہ خود امام مجتہد سیدنا امام شافعی کی نصوص قاہرہ موجود ہیں جن سے تمام آباء وامہات اقدس کا ناجی ہونا کالشمس والامس روشن وثابت ہے بَلکہ بالاجماع تمام ائمہ اشاعرہ اورائمہ ماتریدیہ سے مشائخ بخارا تك سب کا یہی مقتضائے مذہب ہے کمالایخفٰی علی من لہ اجالۃ نظر فی علمی الاصولین۔(جیسا کہ اس شخص پر پوشیدہ نہیں جس کی اصولی علموں پر نظر ہے۔ت)امام سیوطی سُبُل النجاۃ میں فرماتے ہیں:

مال الٰی ان الله تعالٰی احیاھما حتی اٰمنا بہ طائفۃ من الائمۃ وحفاظ الحدیث [1]۔

ائمہ اورحفاظ حدیث کی ایك جماعت اس طرف مائل ہے کہ بیشك الله تعالٰی نے نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ابو ین کریمین کو زندہ فرمایا یہاں تك کہ وہ آپ پر ایمان لائے۔(ت)

کتاب الخمیس میں کتاب مستطاب الدرج المنیفہ فی الآباء الشریفہ سے نقل کرتے ہیں:

ذھب جمع کثیر من الائمۃ الاعلام الٰی ان ابوی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ناجیان محکوم لھما بالنجاۃ فی الاخرۃ وھم اعلم الناس باقوال من خالفھم وقال بغیر ذٰلك و 

(خلاصہ یہ کہ)یہ جمع کثیر اکابر ائمہ واجلہ حفاظ حدیث، جامعان انواع علوم وناقدان روایات ومفہوم کا مذہب یہی ہے کہ ابوین کریمین ناجی ہیں اورآخرت میں ان کی نجات کا فیصلہ ہو چکا ہے ان اعاظم ائمہ کی نسبت یہ گمان بھی نہیں ہوسکتا کہ ان احادیث سے غافل تھے جن سے اس 

 


 

 



[1] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ بحوالہ سبل النجاۃ المقصد الاول دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۱۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن