دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

بھلایہ تو دودھ پلانا تھا کہ اس میں جزئیت ہے،مرضعہ حضو راقد س صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا نام برکت اورام ایمن کنیت کہ یہ بھی یُمن وبرکت و راستی وقوت،یہ اجلہ صحابیات سے ہوئیں رضی الله تعالٰی عنہن،سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم انہیں فرماتے: انت امی بعد امی [1]۔تم میری ماں کے بعد میری ماں ہو۔

راہ ہجرت میں انہیں پیاس لگی،آسمان سے نورانی رسی میں ایك ڈول اترا،پی کر سیراب ہوئیں،پھر کبھی پیاس نہ معلوم ہوئی، سخت گرمی میں روزے رکھتیں اورپیاس نہ ہوتی۔رواہ ابن سعد[2] عن عثمان بن ابی القاسم(اس کو ابن سعد نے عثمان بن ابو القاسم سے روایت کیا ہے۔ت)

پیداہوتے وقت جنہوں نے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو اپنے ہاتھوں پر لیا ان کا نام تو دیکھئے شفاء،رواہ ابو نعیم [3]عنہا۔ (اس کو ابو نعیم نے سیدہ شفاء رضی الله تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔ت)یہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی الله تعالٰی عنہ کی والدہ ماجدہ وصحابیہ جلیلہ ہیں۔اورایك بی بی کہ وقت ولادت اقدس حاضر تھیں فاطمہ بنت عبدالله ثقفیہ،یہ بھی صحابیہ ہیں رضی الله تعالٰی عنہا۔

اے چشم انصاف ! کیا ہر تعلق ہر علاقہ میں ان پاك مبارك ناموں کا اجتماع محض اتفاقی بطور جزاف تھا؟کلاو الله بَلکہ عنایت ازلی نے جان جان کر یہ نام رکھے،دیکھ دیکھ کر یہ لوگ چُنے۔پھر محل غور ہے جو اس نور پاك کو برے نام والوں سے بچائے وہ اسے بُرے کام والوں میں رکھے گا،اور بُرا کام بھی کون سا،معاذالله شرك وکفر،حاشا ثم حاشا،الله اللہ! دائیاں مسلمان،کھلائیاں مسلمان،مگر خاص جن مبارك پیٹوں میں محمدصلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے پاؤں پھیلائے،جن طیب مطیب خونوں سے اس نورانی جسم میں ٹکڑے آئے وہ معاذالله چنین وچناں حاش لله کیونکر گوارا ہو   ع

خدا دیکھا نہیں قدرت سے جانا


 

 



[1] المواہب اللدنیۃ المقصد الاول حیاتہ صلی الله علیہ وسلم قبل البعثۃ المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۱۷۴،المواھب اللدنیۃ المقصد الثانی الفصل الرابع المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۱۱۷

[2] الطبقات الکبرٰی لابن سعد ام ایمن واسمہابرکۃ دارصادر بیروت ۸ /۲۲۴،شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المصدالثانی الفصل الرابع دارالمعرفۃ بیروت ۳ /۲۹۵

[3] دلائل النبوۃ لابی نعیم الفصل الحادی عشر عالم الکتب بیروت الجزء الاول ص۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن