دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حضرت حلیمہ حضور پُرنُورصلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو گود میں لئے راہ میں جاتی تھیں تین نوجوان کنواری لڑکیوں نے وہ خدا بھائی صورت دیکھی جو شِ محبت سے اپنی پستانیں دہن اقد س میں رکھیں،تینوں کے دودھ اترآیا،تینوں پاکیزہ بیبیوں کا نام عاتکہ تھا۔عاتکہ کے معنٰی زن شریفہ،رئیسہ،کریمہ،سراپا عطرآلود،تینوں قبیلہ بنی سلیم سے تھیں کہ سلامت سے مشتق اور اسلام سے ہم اشتقاق ہے،ذکرہ ابن عبدالبر[1] (اس کو ابن عبدالبر نے استیعاب میں ذکر کیاہے۔ت)

بعض علماء نے حدیث ''انا ابن العواتك من سلیم ''(میں بنی سلیم کی عاتکہ عورتوں کابیٹا ہوں۔ت)کو اسی معنٰی پر محمول کیا۔نقلہ السھیلی[2](اس کو سُہیلی نے نقل کیا ہے۔ت)

اقول:الحق کسی نبی نے کوئی آیت وکرامت ایسی نہ پائی کہ ہمارے نبی اکرم الانبیاء صلی الله تعالٰی علیہ وعلیہم وسلم کو اس کی مثل اوراس سے امثل عطانہ ہوئی،یہ اس مرتبے کی تکمیل تھی کہ مسیح کلمۃ الله صلوات الله وسلامہ علیہ کوبے باپ کے کنواری بتول کے پیٹ سے پیدا کیا حبیب اشرف بریۃ الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لیے تین عفیفہ لڑکیوں کے پستان میں دودھ پیدا فرمادیا ع

آنچہ خوباں ہمہ دار ند تو تنہاداری

(جو کمالات سب رکھتے ہیں تُو تنہارکھتا ہے۔ت)

وصلی الله تعالٰی علیك وعلیہم وبارك وسلم۔

الله تعالٰی آپ پر اور ان(انبیاء سابقہ)پردرود وسلام اوربرکت نازل فرمائے۔(ت)

امام ابوبکر ابن العربی فرماتے ہیں:

لم ترضعہ مرضعۃ الا اسلمت۔ذکرہ فی کتابہ سراج المریدین[3]۔

سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو جتنی بیبیوں نے دودھ پلایا سب اسلام لائیں۔(اس کوامام ابو بکر ابن العربی نے اپنی کتاب سراج المریدین میں ذکرکیاہے۔ت)

 


 

 



[1] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ بحوالہ الاستیعاب المقصدالاول دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۱۳۷

[2] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ بحوالہ الاستیعاب المقصدالاول دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۱۳۷

[3]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن