30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حارث رضی الله تعالٰی عنہ بعد اسلام اس ارشاد کو یاد کر کے کہا کرتے:اگر میرے بیٹے میرا ہاتھ پکڑیں گے تو ان شاء الله نہ چھوڑیں گے جب تك مجھے جنت میں داخل نہ فرمالیں۔رواہ یونس بن بکیر[1]۔(اس کو یونس بن بکیر نے روایت کیاہے۔ ت)حدیث میں ہے رسو ل الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اصدقھا حارث وھمام۔رواہ البخاری فی الادب المفرد [2]وابوداؤد والنسائی عن ابی الھیثمی رضی الله تعالٰی عنہ |
سب ناموں میں زیادہ سچے نام حارث وہمام ہیں۔(اس کو امام بخاری نے ادب مفرد میں اور ابوداؤد ونسائی نے ابو الہیثمی رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
حضور کے رضاعی بھائی جوپستان شریك تھے،جن کے لیےحضور سید العالمین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پستان چپ چھوڑ دیتے تھے عبدالله سعدی،یہ بھی مشرف بہ اسلام وصحبت ہوئے کما عند ابن سعد[3]فی مرسل صحیح الاسناد(جیساکہ ابن سعد کے نزدیك صحیح الاسناد مرسل میں ہے۔ت)
حضور کی رضاعی بڑی بہن کہ حضور کو گود میں کھلاتیں،سینے پر لٹاکر دعائیہ اشعار عرض کرتیں،سلاتیں،اس لئے وہ بھی حضور کی ماں کہلاتیں سیما سعدیہ یعنی نشان والی،علامت والی،جودُور سے چمکے،یہ بھی مشرف بہ اسلام ہوئیں رضی الله تعالٰی عنہا[4]۔
[1] الروض الانف بحوالہ یونس بن بکیر ابوہ من الرضاعۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۱۰۰،شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ یونس بن بکیر المقصد الاول ذکر رضاعہ الله صلی الله علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۱/۱۴۳،شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ یونس بن بکیر المقصد الثانی الفصل الرابع ذکر رضاعہ الله صلی الله علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۳ /۲۹۴
[2] سنن ابی داؤد کتا ب الادب باب فی تغیر الاسماء آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۲۰،الادب المفرد باب ۳۵۶حدیث ۸۱۴ المکتبۃ الاثریۃ سانگلہ ہل ص۲۱۱
[3] الطبقات الکبرٰی لابن سعد ذکر من ارضع رسول الله صلی الله علیہ وسلم الخ دارصار بیروت ۱ /۱۱۳،شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ المقصد الاول ذکر رضاعہ صلی الله علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۱۴۲و۱۴۳
[4] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المقصد الثانی الفصل الرابع ذکر رضاعہ الله صلی الله علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۳/۲۹۵،شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المقصد الاول ذکر رضاعہ الله صلی الله علیہ وسلم دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۱۴۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع