30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاصل چمك وتابش۔جدہ مادری یعنی نانی صاحبہ بّرہ یعنی نیکوکار،کما ذکرہ ابن ھشام فی سیرتہ[1] (جیسا کہ ابن ہشام نے اس کو اپنی سیرت میں ذکر کیاہے۔ت)
بھلا یہ توخاص اصول ہیں،دودھ پلانے والیوں کو دیکھئے،پہلی مرضِعہ ثُوَیْبَہْ کہ ثواب سے ہم اشتقاق،اوراس فضل الٰہی سے پوری طرح بہرور حضرت حلیمہ بنت عبدالله بن حارث۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اشج عبدالقیس رضی الله تعالٰی عنہ سے فرمایا:
|
ان فیك خصلتین یحبھما الله الحلم والاناۃ[2]۔ |
تجھ میں دوخصلتیں ہیں خدا اوررسول کو پیاری درنگ اور بُردباری۔ |
ان کا قبیلہ بنی سعد کہ سعادت ونیك طالعی ہے،شرف اسلام وصحابیت سے مشرف ہوئیں،
|
کما بینہ الامام مغلطائی فی جزء حافل سماہ التحفۃ [3]الجسمیۃ فی اثبات اسلام حلیمۃ۔ |
جیسا کہ امام مغلطائی نے اسکو ایك بڑی جُزء میں بیان فرمایا ہے جس کا نام انہوں نے ''التحفۃ الجسمیۃ فی اثبات اسلام حلیمۃ ''رکھا ہے۔(ت) |
جب روز حنین حاضر بارگاہ ہوئیں،حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ان کے لیے قیام فرمایا اوراپنی چادر انور بچھا کر بٹھایا کما فی الاستیعاب [4]عن عطاء بن یسار(جیسا کہ استیعاب میں عطا بن یسار سے مروی ہے۔ت)ان کے شوہر جن کا شیر حضو ر اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے نوش فرمایا حارث سعدی،یہ بھی شرف اسلام وصحبت سے مشرف ہوئے،حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی قدم بوسی کو حاضر ہوئے تھے،راہ میں قریش نے کہا:اے حارث ! تم اپنے بیٹے کی سنو،وہ کہتے ہیں مردے جئیں گے،اورالله نے دو گھر جنت ونار بنارکھے ہیں۔انہوں نے حاضرہوکر عرض کی کہ:اے میرے بیٹے ! حضور کی قوم حضو ر کی شاکی ہے۔فرمایا:ہاں میں ایسا فرماتا ہوں،اوراے میرے باپ !جب وہ دن آئے گا تو میں تمہارا ہاتھ پکڑ کر بتا دوں گا کہ دیکھو یہ وہ دن ہے یا نہیں جس کی میں خبر دیتاتھا یعنی روز قیامت۔
[1] السیرۃ النبویۃ لابن ہشام زواج عبدالله من آمنہ بنت وھب دارابن کثیر بیروت ۱ /۱۵۶
[2] صحیح مسلم کتاب الایمان باب الامر بالایمان بالله ولرسولہ صلی الله علیہ وسلم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۵
[3] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المقصد الثانی الفصل الرابع دارالمعرفہ بیروت ۳ /۲۹۴
[4] الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب ترجمہ ۳۳۳۶حلیمۃ السعدیۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴ /۳۷۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع