30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اب ذراچشم حق بین سے حبیب صلی الله تعالیٰ کے ساتھ مراعات الہیہ کے الطاف خَفِیَّہ دیکھئے،حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے والد ماجد رضی الله تعالٰی عنہ کا نام پاك عبدالله کہ افضل اسمائے امت ہے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
احب اسمائك الی الله عبد الله و عبد الرحمن۔رواہ مسلم [1]وابو داؤد والترمذی وابن ماجۃ عن عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
تمہارے ناموں میں سب سے زیادہ پیارے نام الله تعالٰی کو عبدالله وعبدالرحمن ہیں(اس کو امام مسلم،ابو داود،ترمذی اورابن ماجہ نے سیدنا حضرت عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ت) |
والدہ ماجدہ رضی الله تعالٰی عنہا کا نام آمنہ کہ امن وامان سے مشتق اورایمان سے ہم اشتقاق ہے۔جد امجد حضرت عبدالمطلب شیبۃ الحمد کہ اس پاك ستودہ مصدر سے اطیب واطہر مشتق محمد واحمد وحامد ومحمود صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پیدا ہونے کا اشارہ تھا۔جدہ ماجدہ فاطمہ بنت عمرو بن عائذ،اس نام پاك کی خوبی اظہر من الشمس ہے۔حدیث میں حضرت بتول زہرا رضی الله تعالٰی عنھا کی وجہ تسمیہ یوں آئی ہے کہ حضو راقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
انما سمیت فاطمۃ لان الله تعالٰی فطمھا ومحبیہا من النار،رواہ الخطیب [2]عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
الله عزوجل نے اس کا نام فاطمہ اس لئے رکھا کہ اسے اوراس سے عقیدت رکھنے والوں کو ناز دوزخ سے آزادفرمایا۔(اس کو خطیب نے سیدنا حضرت ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیاہے۔ت) |
حضور کے جدِّ مادری یعنی نانا وہب جس کے معنٰی عطا وبخشش،ان کا قبیلہ بنی زہراء جس کا
[1] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی تغیر الاسماء آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۲۰،جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء ما یستحب من الاسماء امین کمپنی دہلی ۲ /۱۰۶،سنن ابن ماجہ ابواب الادب باب ماجاء ما یستحب من الاسماء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۲۷۳
[2] تاریخ بغداد بحوالہ خط عن ابن عباس ترجمہ ۶۷۷۲عالم بن حمید الشمیری دارالکتاب العربی بیروت ۱۲ /۳۳۱،کنز العمال حدیث۳۴۲۲۶و۳۴۲۲۷مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۱۰۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع