30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عزّجلالہ پر حکم نہیں کرسکتے پھر دوسرے حکم کی کس نے گنجائش دی ؟ ادھر کونسی دلیل قاطع پائی ؟حاش الله !ایك حدیث بھی صحیح وصریح نہیں،جو صریح ہے ہرگز صحیح نہیں اورجو صحیح ہے ہرگز صریح نہیں جس کی طرف ہم نے اجمالی اشارات کردئے تواقل درجہ وہی سکوت وحفظ ادب رہا،آئندہ اختیارات بدست مختار۔
نکتہ الہیہ اقول:ظاہر عنوان باطن ہے اوراسم آئینہ مسمی الاسماء تنزل من السماء(اسماء آسمان سے نازل ہوتے ہیں۔ت)سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذا بعثتم الی رجلا فابعثوہ حسن الوجہ حسن الاسم۔رواہ البزارفی مسندہ والطبرانی[1] فی الاوسط عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ بسند حسن علی الاصح۔ |
جب میری بارگاہ میں کوئی قاصد بھیجو تو اچھی صورت اچھے نام کا بھیجو(اس کو بزار نے اپنی مسند میں اورطبرانی نے اوسط میں سیدنا حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے قول اصح کے مطابق سند حسن کے ساتھ روایت کیاہے۔ت) |
اورفرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
اعتبروا الارض باسمائھا۔رواہ ابن عدی [2]عن عبد الله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ وھو حسن لشواھد۔ |
زمین کو اس کے نام پر قیاس کرو۔(اس کو ابن عدی نے سیدنا حضرت عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے او روہ شواہد کے لیے حسن ہے۔ت) |
عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:
|
کان رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یتفاء ل ولا یتطیر وکان یعجبہ الاسم الحسن۔رواہ الامام احمد[3]و |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نیك فال لیتے،بدشگونی نہ مانتے اوراچھے نام کو دوست رکھتے۔(اس کو امام احمد،طبرانی اوربغوی نے شرح السنۃ |
[1] المعجم الاوسط حدیث ۷۷۴۳مکتبہ المعارف ریاض ۸ /۳۶۵،کنزالعمال بحوالہ البزار وطس عن ابی ھریرۃ حدیث ۱۴۷۷۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶ /۴۵
[2] الجامع الصغیر بحوالہ عدی عن ابن مسعود حدیث ۱۱۳۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ /۷۴
[3] مسند احمد بن حنبل عن ابن عباس المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۲۵۷ و ۳۰۴۳۱۹،شرح السنۃ للبغوی حدیث۳۲۵۴المکتب الاسلامی بیروت ۱۲ /۱۷۵، مجمع الزوائد بحوالہ احمد وطبرانی کتاب الادب باب ماجاء فی الاسماء الحسنۃ دارالکتاب بیروت ۸ /۴۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع