30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جل جلالہ نے اپنے نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے صدقے میں ان پر تمام نعمت کےلئے اصحاب کہف رضی الله تعالٰی عنہم کی طرح انہیں زندہ کیا کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر ایمان لاکر،شرف صحابیت پاکر آرام فرمایا لہذا حکمت الہیہ کہ یہ زندہ کرنا حجۃ الوداع میں واقع ہوا جبکہ قرآن کریم پورا اترلیا اور " اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیۡنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیۡکُمْ نِعْمَتِیۡ"[1](آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اورتم پراپنی نعمت پوری کردی۔ت)نے نزول فرما کر دین الٰہی کو تام وکامل کردیا تاکہ ان کا ایمان پورے دین کا مل شرائع پر واقع ہو۔
حدیث احیاء کی غایت ضعف ہے کما حققہ خاتم الحفاظ الجلا ل السیوطی ولاعطر بعد العروس(جیسا کہ خاتم الحفاظ امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ نے اس کی تحقیق فرما دی ہے اور عروس کے بعد کرئی عطر نہیں۔ت)اور حدیث ضعیف دربارہ فضائل مقبول کما حققناہ بما لا مزید علیہ فی رسالتنا الھا دا لکاف فی حکم الضعاف(جیسا کہ ہم نے اس کی تحقیق اپنے رسالہ الھا د الکاف فی حکم الضعاف میں کردی ہے۔ت بَلکہ امام ابن حجر مکی نے فرمایا متعدد حفاظ نے اس کی تصحیح کی۔افضل القری لقراء ام القری میں فرماتے ہیں:
|
ان اباء النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم غیر الانبیاء وامھاتہ الی ادم وحواء لیس فیھم کافرلان الکافر لا یقال فی حقہ انہ مختار ولاکریم،ولا طاھر،بل نجس،وقد صرحت الاحادیث بانھم مختارون وان الاباء کرام،والامھات طاھرات،وایضا قال تعالٰی وتقلبك فی السجدین علی احد التفاسیر فیہ |
یعنی نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے سلسلہ نسب میں جتنے انبیاء کرام علیہم الصلواۃ والسلام ہیں وہ تو انبیاء ہی ہیں،ان کے سوا حضور کے جس قدر اباء وامھات آدم وحوا ء علیہما الصلوۃ و السلام تك ہیں ان میں کوئی کافر نہ تھا کہ کافر کو پسند یدہ یا کریم یا پاك نہیں کہا جا سکتا اور حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم کے آباء وامھات کی نسبت حدیثوں میں تصریح فرمائی گئی کہ وہ سب پسندیدہ بارگاہ الہی ہیں،آباء سب کرام،مائیں سب پا کیزہ ہیں اور آیہ کریمہ تقلبك فی السجدین(اور نمازیوں میں تمھارے دورے کو)کی بھی ایك تفسیر یہی ہے کہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع