دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

شفاعت فرمائیں گے اوراہل ایمان کو اپنے کرم سے داخل جناں فرماتے جائیں گے،اخیر میں صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جن کے پاس سوائے توحید کے کوئی حسنہ نہیں۔شفیع مشفع صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پھر سجدے میں گریں گے،حکم ہوگا:

یا محمد ارفع راسك وقل یسمع لك وسل تعط واشفع تشفع۔

اے حبیب !اپنا سر اٹھاؤ اورعرض کروکہ تمہاری عرض سنی جائے گی اورمانگو کہ تمہیں عطاہوگا اورشفاعت کرو کہ تمہاری شفاعت قبول ہوگی۔(ت)

سید الشافعین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عرض کریں گے:

یا رب ائدن لی فیمن قال لا الٰہ الا الله۔

اے میرے رب ! مجھے ان کی بھی پروانگی دے دے جنہوں نے صرف لاالٰہ الا الله کہا ہے۔

رب العزت عزّجلالہ ارشادفرمائے گا:

لیس ذاك الیك لٰکن وعزتی وکبریائی وعظمتی و جبریائی لاخرجن منھا من قال لاالٰہ الا الله۔رواہ الشیخان [1]عن انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ۔

 

لاالٰہ الا الله محمد رسول الله والحمدلله وصلی الله تعالٰی علی الشفیع الرفیع واٰلہ وبارك وسلم۔

یہ تمہارے لئے نہیں مگر مجھے اپنی عزت وجلال وکبریائی کی قسم میں ضرور ان سب کو نارسے نکال لوں گا جنہوں نے لا الہ الا الله کہا ہے(اس کو بخاری ومسلم نے حضرت انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

الله تعالٰی کے بغیر کوئی معبود نہیں اورمحمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الله تعالٰی کے سچے رسول ہیں۔تمام تعریفیں الله تعالٰی کےلئے ہیں۔الله تعالٰی دروود وسلام اوربرکت نازل فرمائے بُلند شان والے شفیع پر اور ان کی آل پر۔(ت)

حضرات ابوین کریمین رضی الله تعالٰی عنہما کا انتقال عہد اسلام سے پہلے تھا تو اس وقت تك صرف اہل توحید واہل لا الٰہ الا الله تھے تو نہی از قبیلِ لیس ذٰلك لك ہے۔بعدہ رب العزت


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التوحید باب کلام الرب یوم القیٰمۃ مع الانبیاء وغیرھم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۱۱۸و۱۱۱۹،صحیح مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعۃ واخراج الموحدین من النار قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن