دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

نسبًا وخیرکم ابًا[1]۔

 

اس حدیث میں اول تو نفی عام فرمائی کہ عہد جاہلیت کی کسی بات نے نسب اقدس میں کبھی کوئی راہ نہ پائی،یہ خود دلیل کافی ہے اورامرجاہلیت کو خصوص زنا پر حمل کرنا ایك تو تخصیص بلا مخصص،دوسرے لغو کہ نفی زنا صراحۃًاس کے متصل مذکور۔

ثانیًا ارشادہوتا ہے کہ میرے باپ تم سب کے آباء سے بہتر۔ان سب میں حضرت سعید بن زید بن عمرورضی الله تعالٰی عنہما بھی قطعًا داخل تو لازم کہ حضرت والد ماجد حضرت زید سے افضل ہوں اوریہ بحکم آیت بے اسلام ناممکن۔

عاشرًا،اقول:قال الله عزوجل:" اَللہُ اَعْلَمُ حَیۡثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ ؕ"[2]۔

دسویں دلیل:میں کہتاہوں،الله عزوجل نے فرمایا:خدا خوب جانتاہے جہاں رکھے اپنی پیغمبری۔

آیہ کریمہ شاہد کہ رب العزۃ عزّوعلاسب سے زیادہ معزز ومحترم موضع،وضع رسالت کے لیے انتخاب فرماتا ہے ولہذا کبھی کم قوموں رذیلوں میں رسالت نہ رکھی،پھر کفر وشرك سے زیادہ رذیل کیا شے ہوگی ؟وہ کیونکر اس قابل کہ الله عزوجل نور رسالت اس میں ودیعت رکھے۔کفار محل غضب ولعنت ہیں اورنو ررسالت کے وضع کو محل رضا ورحمت درکار۔

حضر ت ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا پر ایك بار خوف وخشیت کا غلبہ تھا،گریہ وزاری فرمارہی تھیں،حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما نے عرض کی:یا ام المومنین !کیا آپ یہ گمان رکھتی ہیں کہ رب العزت جل وعلانے جہنم کی ایك چنگاری کومصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا جوڑا بنایا؟ ام المومنین نے فرمایا:

فرّجت عنی فرّج الله عنك[3]۔

تم نے میر اغم دور کیا الله تعالٰی تمہارا غم دور کرے۔

خود حدیث میں ہے،حضور سید یوم النشور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] تاریخ دمشق الکبیر باب ذکر معرفۃ نسبہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۳۰

[2] القرآن الکریم ۶ /۱۲۴

[3]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن