30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ البزار والطبرانی [1]عن سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
السلام پر تھے۔(اس کو بزار اورطبرانی نے سیدنا سعید بن عمرو بن نفیل رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ت) |
اورایك اورحدیث میں ہے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انکی نسبت فرمایا:
|
رأیتہ فی الجنۃ یسحب ذیولا۔رواہ ابن سعد [2]و الفاکھی عن عامر بن ربیعۃ رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
میں نے اسے جنت میں نازکے ساتھ دامن کشاں دیکھا(اس کو ابن سعد اورفاکہی نے حضرت عامر بن ربیع رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
اوربیہقی وابن عساکر کی حدیث میں بطریق مالك عن الزہری عن انس رضی الله تعالٰی عنہ ہے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں وھذہ روایۃ البیھقی(اور یہ بیہقی کی روایت ہے۔):
|
انا محمد بن عبدالله بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرۃ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فھر بن مالك بن النضربن کنانۃ بن خزیمۃ بن مدرکۃ بن الیاس بن مضربن نزار بن معدبن عدنان۔ماافترق الناس فرقتین الا جعلنی الله فی خیر ھما فاخرجت من بین ابوین فلم یصبنی شیئ من عہد الجاھلیۃ وخرجت من نکاح و لم اخرج من سفاح من لدن اٰدم حتی انتہیت الی ابی وامی فانا خیرکم نفسا وخیرکم ابا[3]وفی لفظ فانا خیرکم |
میں ہوں محمد بن عبدالله بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہربن مالك بن نضربن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضربن نزاربن معدبن عدنان۔کبھی لوگ دوگروہ نہ ہوئے مگر مجھے الله تعالٰی نے بہتر گروہ میں کیا تو میں اپنے ماں باپ سے ایسا پیداہوا کہ زمانہ جاہلیت کی کوئی بات مجھ تك نہ پہنچی اورمیں خالص نکاح صحیح سے پیداہوا آدم سے لے کر اپنے والدین تك،تو میرانفس کریم تم سب سے افضل اورمیرے باپ تم سب کے آباء سے بہتر۔ |
[1] الطبقات الکبرٰی لابن سعد ترجمہ سعید بن زید دارصادر بیروت ۳ /۳۸۱
[2] فتح الباری بحوالہ ابن سعد والفاکہی کتاب المناقب حدیث زید بن عمرو بن نفیل مصطفٰی البابی مصر ۸ /۱۴۷
[3] دلائل النبوۃ باب ذکر اصل رسول الله صلی الله علیہ وسلم دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ /۱۷۴ تا ۱۷۹،تاریخ دمشق الکبیر باب ذکر معرفۃ نسبہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۲۹و۳۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع