30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علامہ مناوی صاحب تیسیر وامام مجدالدین فیروز آبادی صاحب قاموس وجوہری صاحب صحاح وصنعانی وغیرہم نے کہا:نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی جدات میں نو بیبیوں کا نام عاتکہ تھا[1]۔ابن بری نے کہا:وہ بارہ بیبیاں عاتکہ نام کی تھیں،تین۳ سلمیات یعنی قبیلہ بنی سلیم سے،اوردو۲ قرشیات،دو عدوانیات اورایك ایك کنانیہ،اسدیہ،ہذلیہ،قضاعیہ،ازدیہ،ذکرہ فی تاج العروس[2] (اسے تاج العروس میں ذکر کیا گیا۔ت)
ابو عبدالله عدوسی نے کہا:وہ بیبیاں چودہ۱۴ تھیں،تین قرشیات،چار سلمیات،دو عدوانیات اورایك ایك ہذلیہ،قحطانیہ،قضاعیہ، ثقفیہ،اسدیہ بنی اسد خزیمہ سے۔رواہ الامام الجلال السیوطی فی الجامع الکبیر(اس کو امام جلال الدین سیوطی رحمہ الله نے جامع کبیر میں روایت کیا ہے۔ت)اور ظاہر ہے کہ قلیل نافی کثیر نہیں۔
حدیث میں آتا ہے کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے مقام مدح وبیان فضائل کریمہ میں اکیس۲۱ پشت تك اپنا نسب نامہ ارشاد کر کے فرمایا:میں سب سے نسب میں افضل،باپ میں افضل،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔تو بحکم نصوص مذکورہ ضرور ہے کہ حضور کے آباء وامہات مسلمین ومسلمات ہوں۔ولله الحمد(اورالله تعالٰی ہی کے لئے حمد ہے۔ت)
|
سابعًا:قال الله سبحٰنہ وتعالٰی:" اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنْ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صٰلِحٍ ۫٭ۖ"[3]۔ |
ساتویں دلیل: الله سبحٰنہ وتعالٰی نے فرمایا:اے نوح ! یہ کنعان تیرے اہل سے نہیں یہ تو ناراستی کے کام والا ہے۔(ت) |
آیہ کریمہ نے مسلم وکافر کا نسب قطع فرمادیا ولہذا ایك کا ترکہ دوسرے کو نہیں پہنچتا۔اور حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
|
نحن بنوالنضربن کنانۃ لاننتفی من ابینا۔رواہ |
ہم نضربن کنانہ کے بیٹے ہیں،ہم اپنے باپ سے اپنا نسب جدا نہیں کرتے(اسکو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع