30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر ایك مشت خاك دستِ پاك میں لےکر کافروں کی طرف پھینکی اورفرمایا:
شاھت الوجوہ [1]۔ چہرے بگڑگئے۔
وہ خاك ان ہزاروں کافروں پر ایك ایك کی آنکھ میں پہنچی اورسب کے منہ پھر گئے،ان میں جو مشرف باسلام ہوئے وہ بیان فرماتے ہیں جس وقت حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے وہ کنکریاں ہماری طرف پھینکیں ہمیں یہ نظر آیا کہ زمین سے آسمان تك تانبے کی دیوار قائم کردی گئی اور اس پر سے پہاڑ ہم پر لڑھکائے گئے،سوائے بھاگنے کے کچھ بن نہ آئی،
|
وصلی الله تعالٰی علی الحق المبین سید المنصورین واٰلہٖ وبارك وسلم۔ |
الله تعالٰی درودوسلام اوربرکت نازل فرمائے حق مبین پر جو مددکئے ہوؤں کے سردار ہیں اورآپ کی آل پر۔(ت) |
اسی غزوہ کے رجز میں ارشاد فرمایا:
|
انا ابن العواتك من بنی سلیم۔رواہ سعید بن منصور[2]فی سننہٖ والطبرانی فی الکبیر عن سبابۃ بن عاصم رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
میں بنی سلیم سے ان چند خاتونوں کا بیٹا ہوں جن کا نا م عاتکہ تھا۔(اس کو سعیدبن منصور نے اپنی سنن میں اورطبرانی معجم کبیر میں سبابہ بن عاصم رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت) |
ایك حدیث میں ہے،بعض غزوات میں فرمایا:
|
انا النبی لاکذب،انا ابن عبدالمطلب،انا بن العواتك۔ رواہ ابن عساکر [3]عن قتادہ۔ |
میں نبی ہوں کچھ جھوٹ نہیں،میں ہوں عبدالمطلب کا بیٹا، میں ہوں ان بیبیوں کا بیٹا جن کا نام عاتکہ تھا(اس کو ابن عساکر نے حضرت قتادہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت) |
[1] کنزالعمال حدیث ۳ ۳۰۲۱ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۰ /۵۴۱،جامع البیان(تفسیر ابن جریر)تحت الآیۃ لقد نصرکم الله الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۰ /۱۱۸
[2] کنزالعمال بحوالہ ص وطب حدیث ۳۱۸۷۴ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۱ /۴۰۲،المعجم الکبیر بحوالہ ص و طب حدیث ۶۷۲۴ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۷ /۱۶۹
[3] تاریخ دمشق الکبیر باب معرفۃ امہ وجداتہٖ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۶۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع