دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

خَلَقْنٰکُمۡ مِّنۡ ذَکَرٍ وَّ اُنۡثٰی وَ جَعَلْنٰکُمْ شُعُوۡبًا وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنۡدَ اللہِ اَتْقٰىکُمْ ؕ اِنَّ اللہَ عَلِیۡمٌ خَبِیۡرٌ ﴿۱۳﴾ "[1]۔

ہم نے بنایا تمہیں ایك نرومادہ سے اورکیا تمہیں قومیں اور قبیلے کہ آپس میں ایك دوسرے کو پہچانو بے شك الله کے نزدیك تمہارا زیاد عزت والا وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گار ہے۔

ان آیات کریمہ میں رب العزت جل وعلانے عزت وکرم کو مسلمانوں میں منحصرفرمادیا اورکافر کو کتنا ہی قوم دار ہو،لئیم وذلیل ٹھہرایا اورکسی لئیم وذلیل کی اولاد سے ہونا کسی عزیز وکریم کے لیے باعث مدح نہیں ولہذا کافر باپ دادوں کے انتساب سے فخر کرنا حرام ہوا۔صحیح حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من انتسب الٰی تسعۃ اٰباء کفار یرید بھم عزّا وکرمًا کان عاشرھم فی النار۔رواہ احمد [2]عن ابی ریحانہ رضی الله تعالٰی عنہ بسند صحیح۔

جو شخص عزت وکرامت چاہنے کو اپنی نوپشت کافر کا ذکر کرے کہ میں فلاں ابن فلاں ابن فلاں کا بیٹا ہوں ان کادسواں جہنم میں یہ شخص ہو۔(اس کو امام احمد نے ابو ریحانہ رضی الله تعالٰی عنہ سے صحیح سند کے ساتھ روایت فرمایا۔ت)

اوراحادیث کثیرہ مشہورہ سے ثابت کہ حضو راقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے فضائل کریمہ کے بیان اورمقام رجز ومدح میں بارہا اپنے آبائے کرام وامہات کرائم کا ذکر فرمایا۔

روزِ حنین جب ارادہ الہیہ سے تھوڑی دیر کےلئے کفار نے غلبہ پایا معدود بندے رکاب رسالت میں باقی رہے،الله غالب کے رسول غالب پر شان جلال طاری تھی:

انا النبی لاکذب انا ابن عبدالمطلب۔رواہ احمد والبخاری ومسلم[3] والنسائی عن البراء بن عازب رضی الله تعالٰی عنہ۔

میں نبی ہوں کچھ جھوٹ نہیں،میں ہوں بیٹا عبدالمطلب کا۔ (اس کو احمد،بخاری،مسلم اورنسائی نے سیدنا براء بن عازب رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۹/ ۱۳

[2] مسند احمد بن حنبل حدیث ابی ریحانہ رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۱۳۴

[3] صحیح البخاری کتاب الجہاد باب من قاد دابۃ غیرہ فی الحرب قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۴۰۱،صحیح مسلم کتاب الجہادباب غزوۃ حنین قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن