30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳﴾" [1]۔ |
اور جو کچھ انھو ں نے کام کئے تھے ہم نے قصد فرما کر انھیں باریك باریك غبار کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں۔(ت) |
صاف ارشاد ہوتا ہے کہ کافر کے سب عمل برباد محض ہیں،لا جرم شق ثانی ہی صحیح ہے اور یہی ان احادیث صحیحہ مذکورہ سے مستفاد،ابو طالب کے عمل کی حقیقت تو یہاں تك تھی کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے سراپا آگ میں غرق پایا،عمل نے نفع دیا ہوتا تو پہلے ہی کام آتا،پھر حضور کا ارشاد کہ میں نے اسے ٹخنوں تك کی آگ میں کھینچ لیا،میں نہ ہوتا تو جہنم کے طبقہ زیریں میں ہوتا "[2]۔
لاجرم یہ تخفیف صرف محبوب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا پاس خاطر اور حضور کا اکرام ظاہر وباہر ہے اور بالبداہت واضح کہ محبوب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی خاطر اقدس پر ابو طالب کا عذاب ہر گز اتنا گراں نہیں ہو سکتا جس قدر معاذ الله والدین کریمین کا کاملہ،نہ ان سے تخفیف میں حضور کی آنکھوں کی وہ ٹھنڈك جو حضرات والدین کے بارے میں،نہ ان کی رعایت میں حضور کا وہ اعزاز واکرام جو حضرت والدین کے چھٹکارے میں،تو اگر عیاذ ابالله وہ اہل جنت نہ ہوتے تو ہر طرح سے وہی اس رعایت وعنایت کے زیادہ مستحق تھے،وبوجہ آخر فرض کیجئے کہ یہ ابوطالب کے حق پرورش وخدمت ہی کا معاوضہ ہے تو پھر کون سی پرورش جزئیت کے برابر ہوسکتی ہے،کون سی خدمت حمل و وضع کا مقابَلہ کرسکتی ہے ؟ کیا کبھی کسی پرورش کنندہ یا خدمت گزار کا حق،حق والدین کے برابر ہو سکتا ہے جسے رب العزت نے اپنے حق عظیم کے ساتھ شمار فرمایا:
|
" اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ"[3]۔ |
حق مان میرا اور اپنے والدین کا۔ |
پھر ابو طالب نے جہاں برسوں خدمت کی،چلتے وقت رنج بھی وہ دیا جس کا جواب نہیں،ہر چند حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے کلمہ پڑھنے کو فرمایا،نہ پڑھنا تھا نہ پڑھا،جرم وہ کیا جس کی مغفرت نہیں۔عمر بھر معجزات دیکھنا،احوال پر علم تام رکھنا اور زیادہ حجۃ الله قائم ہونے کا موجب ہوا بخلاف ابوین کریمین کہ نہ انھیں دعوت دی گئی نہ انکار کیا،تو ہر وجہ،ہر لحاظ،ہر حیثیت سے یقینا انھیں کا پلہ بڑھا ہوا ہے،تو ابو طالب کا عذاب سب سے ہلکا ہونا یونہی متصور کہ ابوین کریمین اہل نار ہی سے نہ ہوں۔وھو المقصود والحمد لله العلی الودود اور وہی مقصود ہے،(اور تمام تعریفیں بُلندی ومحبت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع