30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اھون اھل النار عذابا۔رویاہ [1]عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنھما۔ |
دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب ابو طالب پر ہے(امام بخاری ومسلم نے یہ حدیث ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کی۔ت) |
اور یہ ظاہر ہے کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے جو قرب والدین کریمین کو ہے،ابو طالب کو اس سے کیا نسبت ؟ پھر ان کا عذر بھی واضح کہ نہ انھیں دعوت پہنچی نہ انھوں نے زمانہ اسلام پایا،تو اگر معاذ الله وہ اہل جنت نہ ہوتے تو ضرور تھا کہ ان پر ابو طالب سے بھی کم عذاب ہوتا اور وہی سب سے ہلکے عذاب میں ہوتے۔یہ حدیث صحیح کے خلاف ہے تو واجب ہوا کہ والدین کریمین اہل جنت ہیں،ولله الحمد،اس دلیل کی طرف بھی امام خاتم الحفاظ(جلال الدین سیوطی رحمۃالله تعالی)نے اشارہ فرمایا:
اقول:وبالله التوفیق(میں کہتا ہوں اور توفیق الله تبارك تعالٰی کی طرف سے ہے۔ت)تقریر دلیل یہ ہے کہ صادق و مصدوق صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے خبر دی کہ اہل نار میں سب سے ہلکا عذاب ابو طالب پر ہے۔اب ہم پوچھتے ہیں کہ ابو طالب پر یہ تخفیف کس وجہ سے ہے ؟ آیا حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی یاری وغمخواری وپاسداری وخدمت گزاری کے باعث یا اس لئے کہ سید المحبوبین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو ان سے محبت طبعی تھی،حضور کو ان کی رعایت منظور تھی۔حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
عم الرجل صِنوُ اَبِیہِ رواہ الترمذی[2] بسند حسن عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ وعن علی والطبرانی الکبیر عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنھم) |
آدمی کا چچا اس کے باپ کے بجائے ہوتا ہے اس کو امام ترمذی نے سند حسن کے ساتھ حضرت ابوہریرہ اور حضرت علی رضی الله تعالٰی عنہما سے جبکہ طبرانی کبیر نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔(ت) |
شق اول باطل ہے،قال الله عزوجل(الله عزوجل نے ارشاد فرمایا):
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع