دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

شارح مواہب وغیرہم اکابر نے اس کی تائید وتصویب کی۔

ثالثًا:قال الله تبارك وتعالٰی:" وَ تَوَکَّلْ عَلَی الْعَزِیۡزِ الرَّحِیۡمِ ﴿۲۱۷﴾ۙ الَّذِیۡ یَرٰىکَ حِیۡنَ تَقُوۡمُ ﴿۲۱۸﴾ۙ وَ تَقَلُّبَکَ فِی السّٰجِدِیۡنَ ﴿۲۱۹﴾ "[1]۔

تیسری دلیل:الله تبارك وتعالٰی نے فرمایا:بھروساکر زبردست مہربان پر جو تجھے دیکھتا ہے جب تو کھڑا ہو اور تیرا کروٹیں بدلنا سجدہ کرنیوالوں میں۔

امام رازی فرماتے ہیں:معنی آیت یہ ہیں کہ حضو راقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا نور پاك ساجدوں سے ساجدوں کی طرف منتقل ہوتارہا  [2]تو  آیت اس پر دلیل ہے کہ سب آبائے کرام مسلمین تھے۔امام سیوطی وامام ابن حجر وعلامہ زرقانی [3] وغیرہم اکابر نے اس کی تقریر وتائید وتاکید وتشیید فرمائی۔اور حضرت ابن عباس رضی الله تعالٰی عنھما سے اس کے موید روایت ابو نعیم [4]کے یہاں آئی:

وقد صرحوا ان القرآن محتج بہ علی جمیع وجوھہ و لا ینفی تاویل تاویلا ویشھد لہ عمل العلماء فی الاحتجاج بالایات علی احد التاویلاتقدیما وحدیثا۔

رابعًا:قال المولٰی سبحنہ وتعالٰی " وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ؕ﴿۵﴾[5]

علماء نے تصریح کی ہے کہ قرآن پاك کی ہر وجہ سے استدلال کیا جائے گا اور کوئی ایك تاویل دوسری تاویل کی نفی نہیں کرتی،اس کے لیے علماء کاعمل گواہ ہے کہ وہ پرانے اور نئے زمانے میں آیات مبارکہ کی کئی تاویلات میں سے ایك سے استدلال کرتےرہے ہیں۔(ت)

چوتھی دلیل:الله تعالٰی نے فرمایا:البتہ عنقریب تجھے تیرا رب اتنا دے گاکہ تو راضی ہو جائے گا۔

الله اکبر ! بارگاہ عزت میں مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی عزت ووجاہت ومحبوبیت کہ امت کے حق میں تو رب العزت جل وعلا نے فرمایا ہی تھا :


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۶ /۲۱۷ تا ۲۱۹

[2] مفاتیح الغیب تحت آیۃ ۲۶ / ۲۱۹۔۔ ۲۴/ ۱۴۹

[3] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المقصد الاول باب وفات امہ صلی الله علیہ وسلم دارالمعرفہ بیروت ۱ /۱۷۴

[4] شرح الزرقانی بحوالہ ابی نعیم المقصد الاول باب وفات امہ صلی الله علیہ وسلم دارالمعرفہ بیروت ۱ /۱۷۴،دلائل النبوۃ لابی نعیم الفصل الثانی عالم الکتب بیروت الجزء الاو ل ص۱۱و۱۲

[5] القرآن الکریم ۹۳/۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن