دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

لم یزل الله عزوجل ینقلنی من اصلاب الطیبۃ الی الارحام الطاھرۃ مصفی مھذبا لاتنشعب شعبتان الا کنت فی خیرھما۔رواہ ابو نعیم فی دلائل النبوۃ [1]عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما۔

ہمیشہ الله تعالٰی مجھے پاك ستھری پشتوں میں نقل فرماتارہا صاف ستھرا آراستہ جب دو شاخیں پیداہوئیں،میں ان میں بہتر شاخ میں تھا۔(اس کو نعیم نے دلائل النبوۃ میں ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

اورایك حدیث میں ہے،فرماتے ہیں صلی ا لله تعالٰی علیہ وسلم:

لم ازل انقل من اصلاب الطاھرین الٰی ارحام الطاھرات[2]۔

میں ہمیشہ پاك مردوں کی پشتوں سے پاك بیبیوں کے پیٹوں میں منتقل ہوتارہا۔

دوسری حدیث میں ہے،فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:

لم یزل الله ینقلنی من الاصلاب الکریمۃ والارحام الطاھرۃ حتی اخرجنی من بین ابوی۔رواہ ابن ابی عمرو العدنی[3]فی مسندہ رضی الله تعالٰی عنہ۔

ہمیشہ الله عزوجل مجھے کرم والی پشتوں اورطہارت والے شکموں میں نقل فرماتا رہا۔یہاں تك کہ مجھے میرے ماں باپ سے پیداکیا۔اس کو ابن ابی عمرو العدنی رضی الله تعالٰی عنہ نے اپنی مسند میں روایت کیا۔ت)

توضرورہے کہ حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے آبائے کرام طاہرین وامہات کرام طاہرات سب اہل ایمان و توحید ہوں کہ بنص قرآن عظیم کسی کا فروکافرہ کے لیے کرم وطہارت سے حصہ نہیں۔

یہ دلیل امام اجل فخر المتکلمین علامۃ الورٰی فخر الدین رازی رحمۃ الله علیہ نے افادہ فرمائی اور امام جلال الدین سیوطی اورعلامہ محقق سنوسی اورعلامہ تلمسانی شارح شفاء وامام ابن حجر مکی وعلامہ محمد زرقانی


 

 



[1] الحاوی للفتاوی بحوالہ ابی نعیم مسالك الحنفاء فی والدی المصطفٰی دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۲۱۱،دلائل النبوۃ لابی نعیم الفصل الثانی عالم الکتب بیروت الجزء الاو ل ص۱۱و۱۲

[2] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ بحوالہ ابی نعیم عن ابن عباس المقصد الاول دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۱۷۴،الحاوی للفتاوی مسالك الحنفاء فی والدی المصطفٰی دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۲۱۰

[3] الشفاء بتعریف حقو ق المصطفٰی فصل واما شرف نسبہ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃفی البلاد العثمانیہ ۱ /۶۳،نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض بحوالہ ابن ابی عمرو العدنی مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۱ /۴۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن