30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث میں ہے:
|
ماخلت الارض من بعد نوح من سبعۃ یرفع الله بھم عن اھل الارض [1]۔ |
نوح علیہ الصلٰوۃ والسلام کے بعد زمین کبھی سات بندگانِ خدا سے خالی نہ ہوئی جن کی وجہ سے الله تعالٰی اہل زمین سے عذاب دفع فرماتاہے۔ |
جب صحیح حدیثوں سے ثابت کہ ہر قرن و طبقے میں روئے زمین پر لااقل سات مسلمان بندگان مقبول ضرور رہے ہیں،اورخود صحیح بخاری شریف کی حدیث سے ثابت ہے کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم جن سے پیداہوئے وہ لوگ ہر زمانے میں،ہر قرن میں خیارقرن سے،اورآیت قرآنیہ ناطق کہ کوئی کافر اگرچہ کیسا ہی شریف القوم بالانسب ہو،کسی غلام مسلمان سے بھی خیر وبہتر نہیں ہوسکتا تو واجب ہوا کہ مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے آباء وامہات ہر قرن اورطبقہ میں انہیں بندگان صالح ومقبول سے ہوں ورنہ معاذالله صحیح بخاری میں ارشاد مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وقرآن عظیم میں ارشاد حق جل وعلاکے مخالف ہوگا۔
|
اقول:والمعنی ان الکافر لا یستاھل شرعًا ان یطلق علیہ انہ من خیار القرن لاسیما وھناك مسلمون صالحون وان لم یرد الخیریۃ الا بحسب النسب، فافھم۔ |
اقول:(میں کہتاہوں۔ت)کہ مراد یہ ہے کہ کافر شرعًا اس بات کا مستحق نہیں کہ اس کو خیر القرن کہا جاسکے بالخصوص جبکہ مسلمان صالح موجود ہوں اگرچہ خیریت نسب ہی کے لحاظ سے کیوں نہ ہو۔چنانچہ تو سمجھ ۱۲۔(ت) |
یہ دلیل امام جلیل خاتم الحفاظ جلال الملۃ والدین سیوطی قدس سرہ نے افادہ فرمائی فالله یجزیہ الجزاء الجمیل(الله تعالٰی ان کو اجر جمیل عطافرمائے۔ت)
|
ثانیًا :قال الله عزوجل " اِنَّمَا الْمُشْرِکُوۡنَ نَجَسٌ"[2]۔ |
دوسری دلیل:الله تعالٰی نے فرمایا،کافر تو ناپاك ہی ہیں۔(ت) |
اورحدیث میں ہے حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع