30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صل وسلم علی المصطفی الکریم نورك الطیب الطاھر الزاھر الذی نزھتہ من کل رجس اودعتہ فی کل مستودع طاھر ونقلتہ من طیبٍ الی طیبٍ فلہ الطیب الاول و الاٰخر و علی اٰلہ و صحبہ الا طائب الا طاھر اٰمین۔ |
حمد ہے۔درود وسلام نازل فرما مصطفی کریم پر جو تیرا طیب و طاہر اورروشن نور ہیں جن کو تو نے ہر نجاست سے منزہ کیا ہے اورپاك محل میں ودیعت فرمایا ہے۔اورستھرے سے ستھرے کی طرف منتقل فرمایا ہے۔اول وآخر اس کےلئے پاکیزگی ہے،اوران کی طیب،طاہر آل اور اصحاب پر۔آمین! (ت) |
اولًا(پہلی دلیل): الله عزوجل فرماتاہے:
|
" وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیۡرٌ مِّنۡ مُّشْرِکٍ "[1]۔ |
بیشك مسلمان غلام بہتر ہے مشرك سے۔ |
اور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
بعثت من خیر قرون بنی اٰدم قرنًا فقرنًا حتی کنت من القرن الذی کنت منہ۔رواہ البخاری[2]فی صحیحہ عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
ہر قرن وطبقہ میں تمام قرون بنی آدم کے بہتر سے بھیجاگیا یہاں تك کہ اس قرن میں ہواجس میں پیداہوا۔(اس کو امام بخاری نے اپنی صحیح میں حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حضرت امیر المومنین مولی المسلین سیدنا علی مرتضٰی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم کی حدیث صحیح میں ہے۔
|
لم یزل علی وجہ الدھر(الارض)سبعۃ مسلمون فصاعدًا فلولاذٰلك ھلکت الارض ومن علیہا۔اخرجہ عبد الرزاق [3]وابن المنذر بسند صحیح علی شرط الشیخین۔ |
روئے زمین پر ہر زمانے میں کم سے کم سات مسلمان ضرور رہے ہیں،ایسا نہ ہوتا تو زمین واہل زمین سب ہلاك ہو جاتے۔(اس کو عبدالرزاق اورابن المنذر نے شیخین کی شرط پر صحیح سند کے ساتھ روایت کیاہے۔ت) |
حضرت عالم القرآن حبر الامۃ سیدنا عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع