دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

کرنے لگے۔مصنف نے دلائل صریحہ سے انہیں ساکت کردیا کہ خائب وخاسر چلے گئے۔پھر مصنف نے اپنے مکان کا قصد کیا (یہ مسجد شارع عام پر واقع ہے،دروازہ سے نکل کر چند سیڑھیاں ہیں کہ ان سے اترکر سڑك ملتی ہے،اس کے جنوب کی طرف ہندؤوں کے مندراوران کا کنواں ہے)مصنف ابھی اس زینہ سے نہ اترا تھا کہ بائیں ہاتھ کی طرف سے ایك مادہ خُوك (خنزیر) اوراس کے ساتھ اس کا بچہ سڑك پر آتے دیکھا،جب زینہ مذکورہ کے قریب آئے اس بچہ نے مصنف پر حملہ کرنا چاہا،اس کی ماں نے اسے دوڑ کر روکا،اورغالبًا اس کے منہ پر تپانچہ مارا۔بہرحال اسے سختی کے ساتھ جھڑکا۔اوران وہابیہ کی طرف اشارہ کر  کے بولی:دیکھتا نہیں کہ یہ تیرے بڑے تو اس شخص سے جیتے نہیں تو اس پر کیا حملہ کرے گا۔یہ کہہ کر وہ سوئر یا اس کا بچہ دونوں اس ہندوکنویں کی طرف بھاگتے چلے گئے والحمدلله رب العٰلمین۔اس خواب سے مصنف نے بعونہٖ تعالٰی قبول رسالہ پر استدلال کیا،والحمد لله۔

الحمد لله

بشارتِ عظمٰی

اس سے کچھ پہلے مصنف نے خواب دیکھا کہ اپنے مکان کے پھاٹك کے آگے شارع عام پر کھڑاہوں،اوربہت دبیر بِلور کا ایك فانوس ہاتھ میں ہے،میں اسے روشن کرنا چاہتاہوں،دو شخص داہنے بائیں کھڑے ہیں وہ پھونك مارکر بجھا دیتے ہیں،اتنے میں مسجد کی طرف سے حضور پرنور سیدالمرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے،والله العظیم۔حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھتے ہی وہ دونوں مخالف ایسے غائب ہوگئے کہ معلوم نہیں آسمان کھاگیا یا زمین میں سماگئے۔حضور پرنور ملجائے بیکساں مولائے دل وجاں صلی الله تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اس سگ بارگاہ کے پاس تشریف لائے،اوراتنے قریب رونق افروز ہوئے کہ شاید ایك بالشت یا کم کا فاصلہ ہو،اوربکمال رحمت ارشاد فرمایا:پھونك مار،الله روشن کردے گا۔مصنف نے پھونکا،وہ نورعظیم پیدا ہوا کہ سارا فانوس اس سے بھرگیا۔والحمدلله رب العالمین۔

________________


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن