30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الحمد لله
بشارت جلیلہ
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لم یبق من النبوۃ الا مبشرات الرؤیاالصالحۃ۔رواہ البخاری [1]عن ابی ھریرۃ و زاد مالك یراھا الرجل الصالح او ترٰی لہ [2] والاحمد وابن ماجۃ وابن خزیمۃ و ابن حبان وصححاہ عن ام کرز ذھبت النبوۃ و بقیت المبشرات [3] وللطبرانی فی الکبیر عن حذیفۃ بسند صحیح ذھبت النبوۃ فلانبوۃ بعدی الا المبشرات الرؤیا الصالحۃ یراھا الرجل اوتری لہ[4]۔ |
یعنی "نبوت گئی اب میرے بعد نبوت نہیں،ہاں بشارتیں باقی ہیں،اچھے خواب"۔اسے بخاری نے ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔اورمالك نے زیادہ کیا کہ نیك آدمی دیکھے یا اس کےلئے دیکھا جائے۔احمد،ابن ماجہ،ابن خزیمہ اورابن حبان نے روایت کیا اوراس کی تصحیح کی ام کرز سے کہ نبوت چلی گئی اورمبشرات باقی رہ گئے۔اورطبرانی نے کبیر میں حذیفہ سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا کہ میرے بعد نبوت نہیں مگر بشارتیں باقی ہیں اچھا خواب کہ نیك آدمی دیکھے یا اس کیلئے دیکھا جائے۔(ت) |
الحمدلله اس رسالہ کے زمانہ تصنیف میں مصنف نے خواب دیکھا کہ میں اپنی مسجد میں ہوں،چند وہابی آئے اور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ سلم کی فضیلت مطلقہ میں بحث
[1] صحیح البخاری کتاب التعبیر باب مبشرات قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۰۳۵
[2] مؤطا لامام مالك ماجاء فی الرؤیا میرمحمد کتب خانہ کراچی ص۷۲۴
[3] سنن ابن ماجہ ابواب التعبیر الرؤیا باب الرؤیا الصالحۃ یراہا المسلم الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۸۶،مسند احمد بن حنبل حدیث ام کرز رضی الله عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۳۸۱
[4] معجم الکبیر حدیث ۳۰۵۱ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۳/ ۱۷۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع