30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وخرائطی ابو موسٰی اشعری رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،ابوطالب چند سردارانِ قریش کے ساتھ ملك شام کو گئے،حضور پر نور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہمراہ تشریف فرما تھے،جب صومعہ راہب یعنی بحیرا کے پاس اترے،راہب صومعہ سے نکل کران کے پاس آیا،اور اس سے پہلے جو قافلہ جاتا تھا راہب نہ آتا،نہ اصلا ملتفت ہوتا،اب کی بار خود آیا اورلوگوں کے بیچ گزرتا ہوا حضور صلی الله تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم تك پہنچا۔حضور اقدس کا دست مبارك تھام کربولا:ھذا سید العٰلمین ھذا رسول رب العٰلمین یبعثہ الله رحمۃ للعٰلمین یہ تمام جہان کے سردار ہیں،یہ رب العالمین کے رسول ہیں،الله تعالٰی انہیں تمام عالم کے لئے رحمت بھیجے گا۔سرداران قریش نے کہا:تجھے کیا معلوم ہے ؟کہا:جب تم اس گھاٹی سے بڑھے کوئی درخت و سنگ نہ تھا جو سجدے میں نہ گرے،اوروہ نبی کے سوا دوسروں کو سجدہ نہیں کرتے،اورمیں انہیں مہر نبوت سے پہچانتا ہوں،ان کے استخوانِ شانہ کے نیچے سیب کے مانند ہے۔پھر راہب واپس گیا اورقافلہ کے لیے کھانا لایا،حضور تشریف نہ رکھتے تھے،آدمی طلب کو گیا،تشریف لائے،ابر سر پر سایہ گستر تھا۔راہب بولا:انظروا الیہ غمامۃ تظلہ،وہ دیکھو ابران پر سایہ کئے ہے۔قوم نے پہلے سے درخت کا سایہ گھیر لیا تھا،حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے جگہ نہ پائی دھوپ میں تشریف فرماہوئے،فورًا پیڑ کا سایہ حضور پر جھك آیا۔راہب نے کہا:انظروا الٰی فیئ الشجرۃ مال الیہ[1]۔وہ دیکھو پیڑ کا سایہ انکی طرف جھکتاہے۔
شیخ محقق نے لمعات [2] میں فرمایا:امام ابن حجر عسقلانی اصابہ میں فرماتے ہیں:رجال ثقات اس حدیث کے راوی سب ثقہ ہیں۔
روایت ششم۶: ابونعیم حضرت تمیم داری رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،یہ ایك شب
[1] الخصائص الکبرٰی باب سفرالنبی صلی الله علیہ وسلم مرکز اہلسنت برکات رضا ہند ۱ /۸۳،سنن جامع الترمذی کتاب المناقب حدیث ۳۶۴۰ دارالفکر بیروت ۳ /۳۵۶و۳۵۷،المصنف لابن ابی شیبۃ کتاب المغازی حدیث ۳۶۵۳۰دارالکتب العلمیۃ بیروت ۷ /۳۲۸، المستدرك علی الصحیحین کتاب التاریخ استغناء آدم علیہ السلام دارالفکر بیروت ۲ /۶۱۵،دلائل النبوۃ(لابی نعیم)ذکر خروج رسول الله صلی الله علیہ و سلم الی الشام عالم الکتب بیروت ۱/ ۵۳
[2] الخصائص الکبرٰی باب سفرالنبی صلی الله علیہ وسلم مع ابی طالب الی الشام مرکز اہلسنت ہند ۱ /۸۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع