30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تعالٰی علیہ وسلم فاصطفاہ لنفسہٖ [1]۔ |
علیہ وسلم کے دل کو پسند فرمایا،اسے اپنی ذات کریم کے لیے چن لیا۔ |
روایت سوم۳:دارمی وبیہقی عبدالله بن سلام عــــــہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی:
|
ان اکرم خلیقۃ الله علی الله ابوالقاسم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم[2]۔ |
بیشك الله تعالٰی کے نزدیك تمام مخلوق سے زیادہ مرتبہ و و جاہت والے ابوالقاسم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہیں۔ |
روایت چہارم۴:ابن سعد بطریق مجالد شعبی عن عبدالرحمن بن زید بن الخطاب سے راوی،زید بن عمرو بن نفیل کہتے تھے:میں شام میں تھا،ایك راہب کے پاس گیا اور اس سے کہا مجھے بت پرستی ویہودیت ونصرانیت سب سے نفرت ہے۔کہا:تو تم دین ابراہیم چاہتے ہو،اے اہل مکہ کے بھائی !٫ تم وہ دین مانگتے ہو جو آج کہیں نہیں ملے گا،اپنے شہر کو چلے جاؤ،
|
فان نبیا یبعث من قومك فی بلدك یأتی بدین ابراھیم بالحنیفۃ وھو اکرم الخلق علی الله [3]۔ |
کہ تمہاری قوم سے تمہارے شہر میں ایك نبی مبعوث ہوگا وہ ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم کا دین حنیف لائے گا،وہ تمام جہان سے زیادہ الله تعالٰی کو عزیز ہے۔ |
یہ زید بن عمرو موحدان جاہلیت سے ہیں،اوران کے صاحبزادے سعید بن زید اجلہ صحابہ وعشرہ مبشرہ سے۔رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔
روایت پنجم۵:ابن ابی شیبہ وترمذی بافادہ تحسین اورحاکم بہ تصریح تصحیح اورابو نعیم
عــــــہ:حجۃ ابن حجر فی شرح الہمزیۃ ۔
[1] مسند احمد بن حنبل عن عبدالله بن مسعود المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۳۷۹،البحرالزخار(مسند البزار)مسند عبدالله بن مسعود حدیث ۱۷۰۲ مکتبۃ العلوم والحکم مدینۃ المنورہ ۵ /۱۱۹،المعجم الکبیر حدیث ۸۵۹۳المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۹ /۱۲۱
[2] الخصائص الکبرٰی بحوالہ البیہقی باب اختصاصہ صلی الله علیہ وسلم بشرح الصدر مرکز اہلسنت گجرات ہند ۲ /۱۹۸
[3] الطبقات الکبرٰی ذکر علامات النبوۃ فی رسول الله صلی الله علیہ وسلم دار صادر بیروت ۱ /۱۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع