30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جس نے انہیں ہزاروں فضائل عالیہ وجلائل غالیہ دئیے،اوربے حد وبے شمار ابدالآباد کے لیے رکھے،" وَ لَلْاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوۡلٰی ؕ﴿۴﴾"[1](اوربیشك پچھلی گھڑی آپ کے لیے پہلی سے بہتر ہے۔ت)۔اسی لئے حدیث میں ہے حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم جناب صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
یا ابابکر لم یعلمنی حقیقۃ غیر ربی۔ذکرہ العلامۃ الفاسی فی مطالع المسرات[2]۔ |
ابے ابوبکر! مجھے ٹھیك ٹھاك جیسا میں ہوں میرے رب کے سوا کسی نے نہ پہچانا(اس کو علامہ فاسی نے مطالع المسرات میں ذکر فرمایا ہے۔ت) |
ترا چناں کہ توئی دیدہ کجا بیند بقدر بینش خود ہر کسے کند ادراک
(تجھے جیسا کہ تو ہے کوئی آنکھ کیسے دیکھ سکتی ہے،ہر کوئی اپنی بینائی کے مطابق ادراك کرتاہے۔ت)
صلی الله تعالٰی علیك وعلٰی اٰلك واصحابك اجمعین۔
تابش چہارم آثار صحابہ وبقیہ موعوداتِ خطبہ
روایت اولٰی۱:بیہقی عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی:
|
ان محمداصلی الله تعالٰی علیہ وسلم اکرم الخلق علی الله یو م القیامۃ[3]۔ |
بیشك محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قیامت میں الله تعالٰی کے حضور تمام مخلوق الٰہی سے عزت وکرامت میں زائد ہیں۔ |
روایت دوم۲:احمد،بزار،طبرانی بسند ثقات اسی جناب سے راوی:
|
ان الله تعالٰی نظر الٰی قلوب العباد فاختار منھا قلب محمد صلی الله |
الله تعالٰی نے اپنے بندوں کے دلوں پر نظر فرمائی،تو ان میں سے محمد صلی الله تعالٰی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع