دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

بنگلہ دیش :اسلامك یونیورسٹی کشتیا سے ایك صاحب نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

مصر :جامعہ الازہر قاہرہ یونیورسٹی سے دو صاحبان نے پی۔ایچ۔ڈی کیا۔

نیو یارك :کولمبو یونیورسٹی سے ایك صاحب کو اس اعزاز کا شرف حاصل ہو ا۔

عراق :بغداد شریف سے ایك خوش نصیب نے ڈگری حاصل کی۔

یو۔کے(برطانیہ)،برمنگھم یونیورسٹی سے ایك صاحب کو یہ عزت نصیب ہوئی۔

دیگر ممالك میں اعلی حضرت کی گرانقدر خدمات دینیہ،علمیہ پر تحقیقات کا دائرہ وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
گرامی قدر حضرات !آپ میری مذکورہ بالا تحریر پر ذراغور فرمائیے،یہ تقریبا تینتیس
۳۳ وہ محقق،مفکر اور اسکالرز ہیں جنھوں نے امام احمد رضا کے کسی پہلو کو اپنے قلم کا مو ضوع بنایا ہے۔اس کے برعکس فتاوی رضویہ جدید جو ہزارہا موضوع اور عنوان اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے جسے حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ کے تصرف خاص کے باعث حضرت علامہ مولانا الحافظ محمد عبد الستار سعیدی دامت برکاتہم العالیہ نے پایہ تکمیل تك پہنچانے میں جس محنت،کاوش،جدوجہد،محبت اور جذب درون سے کام لیا ہے یہ اتنا عظیم اور عدیم النظیر کارنامہ ہے کہ اگر میرے بس کی بات ہوتی تو انھیں کم از کم تیس پی۔ایچ۔ڈی۔کی ڈگریاں پیش کرتا۔مجھے اچھی طرح علم ہے کہ حافظ صاحب قبلہ جامعہ کے تمام تر دیگر امور کی باحسن وجوہ انجام دہی کے ساتھ ساتھ فتاوی رضویہ جدید کو جس نہج سے مکمل کرنے کی مساعی جمیلہ فرماتے رہے ہیں یہ الله تعالٰی کے کرم اور اس کے حبیب صلی الله تعالٰی علیہ و سلم کی نگاہ عنایت کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔دعا ہے الله تعالٰی موصوف کا سایہ عاطفت صحت و تندرستی کے ساتھ اہل سنت پر ہمیشہ قائم رکھے۔

آخر میں حضرت علامہ صاحبزادہ محمد عبد المصطفی ہزاروی مد ظلہ کی خدمت عالیہ میں بھی خراج محبت پیش کیا جاتا ہے جنھوں نے حضرت مفتی اعظم علیہ الرحمہ کی نیابت کا حق ادا کرتے ہوئے نہ صرف جامعہ کے تمام شعبہ جات کو رواں دواں رکھا بَلکہ انھیں مزید ترقی کی راہ پر گامزن بھی فرمایا،خصوصا رضا فاؤنڈیشن کے تمام پروگرام جاری وساری رکھے۔الله تعالٰی جامعہ کے اساتذہ، طلبا،معاونین سبھی کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازتا رہے،آمین بجاہ طٰہٰ و یٰسٓ،صلی الله تعالٰی علیہ و آلہٖ و بارك وسلم۔

رجب المرجب ۱۴۲۶ھ                                                               محتاج دُعا

اگست ۲۰۰۵ء                                                            پاکستان محمد منشا تابش قصوری

مدرس جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور،خطیب مرید کے پاکستان


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن