30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اخرجہ ابن ابی شیبۃ [1]۔ |
(ابن ابی شیبہ نے اس کی تخریج کی۔ت)۔ |
طریق سوم میں ہے:
|
اعطیت اربعا لم یعطھن احد من انبیاء الله تعالٰی قبلی اخرجہ احمد[2]والبیھقی بسند حسن۔ |
مجھے چار چیزیں عطا ہوئیں کہ مجھ سے پہلے کسی نبی الله کو نہ ملیں۔(احمد و بیہقی نےسند حسن کےساتھ اس کی تخریج کی ہے۔ ت) |
ابن عباس رضی الله عنہما سے طریق دوم میں ہے:
|
فضلت علی الانبیاء بخصلتین۔اخرجہ البزار[3]۔ |
میں دو باتوں سے تمام انبیاء پر فضیلت دیا گیا۔(بزار نے اس کی تخریج کی ہے۔ت) |
عوف بن مالك کی حدیث میں بھی پانچ ہیں۔مگر یوں کہ:
|
اعطینا اربعالم یعطھن احدکان قبلنا وسألت ربی الخامسۃ فاعطانیھا [4](وھی ماھی)۔ |
ہمیں چار فضیلتیں ملیں کہ ہم سے پہلے کسی کو نہ دی گئیں۔ اور میں نے اپنے رب سے پانچویں مانگی اس نے وہ بھی مجھے عطافرمائی،اوروہ تو وہی ہے،یعنی اس پانچویں خوبی کا کہنا ہی کیا ہے۔ |
پھر چار بیان فرما کر وہ نفیس پانچویں یوں ارشاد فرمائی:
|
سألت ربی ان لایلقاہ عبدمن امتی یوحدہ الا ادخلہ الجنۃ۔اخرجہ ابویعلٰی[5]۔ |
میں نے اپنے رب سے مانگا میری امت کا کوئی بندہ اس کی توحید کرتا ہوا اس سے نہ ملے مگر یہ کہ اس کو داخل بہشت فرمائے ابویعلی نے اس کی تخریج کی ہے۔ت) |
[1] المصنف لابن ابی شیبۃ کتاب الفضائل حدیث ۳۱۶۳۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۳۰۸
[2] مسند احمد حنبل عن علی رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۱۵۸
[3] المواہب اللدنیۃ بحوالہ البزار عن ابن عباس المقصد الرابع الفصل الثانی المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۹۶
[4] الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان عن عوف بن مالك حدیث ۶۳۶۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹ /۱۰۴
[5] الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان عن عوف بن مالك بحوالہ ابی یعلی حدیث ۶۳۶۵مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹ /۱۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع