دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

خرجہ بسندہ الی ابن عباس فان ذٰلك ھو الذی یدل علیہ روی کما فی الزرقانی،والله سبحانہ تعالٰی اعلم۔

ظاہر یہ ہے کہ تلمسانی نے ابن عباس تك اپنی سند کے ساتھ اس کی تخریج کی کیونکہ اس پر لفظ ''روی ''دلالت کرتاہے جیسا کہ زرقانی میں ہے،اورالله سبحانہ تعالٰی خوب جانتاہے۔ (ت)

تابش سوم طرق وروایات وحدیث خصائص

حدیث خصائص وہ حدیث ہے جس میں حضو ر سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے خصائص جمیلہ ارشاد فرمائے جو کسی نبی و رسول نے نہ پائے۔اورانکی وجہ سے اپنا تمام انبیاء الله پرتفضیل فرمانا ذکر فرمایا۔یہ روایت متواتر المعنٰی ہے۔امام قاضی عیاض نے شفا شریف میں اسے پانچ صحابہ کی روایت سے آنا بیان فرمایا:ابوذر،ابن عمر،ابن عباس،ابوہریرہ،جابر رضی الله تعالٰی عنہم۔ پھر حدیث کے چار پانچ متفرق جملے نقل کئے۔علامہ قسطلانی نے مواہب لدنیہ میں فتح الباری شرح صحیح بخاری امام علامہ ابن حجر عسقلانی سے اخذ کر کے اس پر کلام لکھا جس میں احادیث حذیفہ وعلی مرتضٰی رضی الله تعالٰی عنہما کی طرف بھی اشارہ واقع ہوا،مگر سواحدیث جابر وابوہریرہ کے کہ صحیحین میں وارد ہے کوئی روایت پوری نقل نہ کی۔فقیر غفرالله تعالٰی لہ نے کتب کثیرہ کے مواضع متفرقہ قریبہ وبعیدہ سے اس کے طرق وروایات وشواہد ومتابعات کو جمع کیا۔تو اس وقت کی نظر میں اسے چودہ۱۴ صحابی کی روایت سے پایا:ابوہریرہ،حذیفہ،ابو درداء،ابوامامہ،سائب بن یزید،جابر بن عبدالله،عبدالله بن عمرو،ابوذر،ابن عباس،ابو موسٰی اشعری،ابو سعید خدری،مولاعلی،عوف بن مالک،عبادہ بن صامت رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔ان میں ہر ایك کی حدیث اس وقت کا ملًا میرے پیش نظر ہے۔امام خاتم الحفاظ علامہ ابن حجر عسقلانی پھر امام علامہ احمد قسطلانی نے چھ طرق مختلفہ کی تطبیق سے ان خصائص ونفائس کا عدد جو ان حدیثوں میں متفرقًا وارد ہوئے سولہ عــــــہ سترہ تك

عــــــہ:وجہ التردد ان الامام نص علی انہ ینتظم بھا ای بھٰذہ الاحادیث سبع عشرۃ

تردد کی وجہ یہ ہے کہ امام قسطلانی نے نص فرمائی ہے کہ ان احادیث سے سترہ خصلتیں حاصل ہوتی ہیں۔الخ لیکن ان کی حدیث بزار (باقی برصفحہ آئندہ)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن