دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ارشاد پنجاہ وسوم۵۳:مولانا فاضل علی قاری شرح شفامیں علامہ تلمسانی سے ناقل،ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما نے روایت کی حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا جبریل نے آکر مجھے یوں سلام کیا:

السلام علیك یا اول،السلام علیك یااٰخر،السلام علیك یا ظاھر،السلام علیك یا باطن۔

اے اول آپ پر سلام،اے آخر آپ پر سلام،اے ظاہر آپ پر سلام،اے باطن آپ پر سلام۔(ت)

میں نے کہا:اے جبریل !یہ تو خالق کی صفتیں ہیں مخلوق کو کیونکر مل سکتی ہیں ؟عرض کی:میں نے خداکے حکم سے حضو رکو کیوں سلام کیا ہے اس نے حضور کو ان صفتوں سے فضیلت اورتمام انبیاء ومرسلین پر خصوصیت بخشی ہے،اپنے نام وصفت سے حضور کے لئے نام وصفت مشتق فرمائے ہیں۔حضور اول نام رکھاہے کہ حضور سب انبیاء سے آفرینش میں مقدم ہیں۔اور آخر اس لئے کہ ظہورمیں سب سے مؤخر۔اورآخر امم کی طرف خاتم الانبیاء ہیں اورباطن اس لئے کہ الله تعالٰی نے حضور کے باپ آدم(علیہ الصلوۃ والسلام)کی پیدائش سے دو ہزار برس پہلے ساق عرش پر سرخ نور سے اپنے نام کے ساتھ حضور کا نام لکھا اور مجھے حضور پر درود بھیجنے کا حکم دیا۔میں نے ہزار سال حضور پر درودبھیجا یہاں تك کہ حق جل وعلانے حضور کو مبعوث کیا۔ خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے۔اورالله تعالٰی کی طرف سے اس کے حکم سے بلاتے اورچراغ تاباں۔اورظاہر اس لئے حضور کانام رکھا کہ اس نے اس زمانہ میں حضور کو تمام ادیان پر غلبہ دیااور حضور کا شرف وفضل سب آسمان وزمین پر آشکار اکیا،تو ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے حضور پر درود نہ بھیجا،الله تعالٰی حضور پر درود بھیجے،حضور کا رب محمود ہے اور حضور محمد۔اورحضو رکا رب اول وآخر وظاہر وباطن ہے اورحضور اول وآخر وظاہر وباطن ہیں۔یہ عظیم بشارت سن کر حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

الحمدلله الذی فضلنی علی جمیع النبیین حتی فی اسمی وصفتی [1]ھکذانقل وقال روی التلمسانی عن ابن عباس وظاہرہ انہ

حمد اس خد ا کو جس نے مجھے تمام انبیاء پر فضیلت دی یہاں تك کہ میرے نام اور صفت ہیں۔یوں ہی نقل کیا ہے اورکہا کہ تلمسانی نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کی ہے اور اس کا

 


 

 



[1] شرح الشفاء للملاعلی القاری فصل فی تشریف الله تعالٰی بما سماہ الخ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۵۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن