30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد پنجاہم۵۰:افضل القرٰی میں فتاوٰی امام شیخ الاسلام سراج بلقینی سے ہے جبریل علیہ الصلٰوۃ والسلام نے حضور سے عرض کی:
|
ابشر فانك خیر خلقہ وصفوتہ من البشر حباك الله بما لم یحب بہ احد من خلقہ لاملکا مقربا ولانبیا مرسلا الحدیث [1]۔ |
مژدہ ہوکہ حضور بہترین خلق خدا ہیں،اس نے تما م آدمیوں میں سے حضور کو چن لیا،اور وہ دیا کہ سارے جہان میں سے کسی کو نہ دیا،نہ کسی مقرب فرشتہ کو،نہ کسی مرسل نبی کو۔ |
ارشاد پنجاہ ویکم۵۱:علامہ شمس الدین ابن الجوزی اپنے رسالہ میلا د میں ناقِل،حضور سید المرسلین صلی ا لله تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت جناب مولی المسلمین علی مرتضٰی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم سے فرمایا:
|
یا ابا الحسن ان محمدًا رسول رب العٰلمین وخاتم النبیین وقائد الغرالمحجلین سید جمیع الانبیاء والمرسلین الذی تنبأ واٰدم بین الماء والطین رؤف بالمؤمنین شفیع المذنبین ارسلہ الله الی کافّۃ الخلق اجمعین [2]۔ |
اے ابوالحسن !بیشك محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رب العالمین کے رسول ہیں،اورپیغمبروں کے خاتم،اورروشن رو،اورروشن دست وپاوالوں کے پیشوا،تمام انبیاء ومرسلین کے سردار نبی ہوئے جبکہ آدم(علیہ الصلٰوۃ والسلام)آب وگِل میں تھے۔ مسلمانوں پر نہایت مہربان،گنہگاروں کے شفیع،الله تعالٰی نے انہیں تمام عالم کی طرف بھیجا۔ |
ارشاد پنجاہ ودوم۵۲:بعض احادیث میں مذکور ہے:
|
لی مع الله وقت لایسعنی فیہ ملك ولا نبی مرسل۔ ذکرہ الشیخ فی مدارج النبوۃ [3]۔ |
میر ے لئے خدا کے ساتھ ایك ایسا وقت ہے جس میں کسی مقرب فرشتے یا مرسل نبی کی گنجائش نہیں(اس کو شیخ نے مدارج النبوۃ میں ذکر فرمایا ہے۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع